عمران خان کا کل خیبر پختوانخوا ہ سے پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا جلوس لیکر اسلام آباد کی طرف نکلنے کا اعلان

پشاور (قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان نے (آج) بدھ کو خیبر پختوانخوا سے پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا جلوس لیکر اسلام آباد کی طرف نکلنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ نیوٹرلز، ججز، وکلاء سمیت سب کو پیغام دیتا ہوں یہ فیصلہ کْن وقت ہے،بیچ میں کھڑے رہنے کا مطلب مجرموں کی مدد کرنا ہے،بیوروکریسی غیرقانونی احکامات نہ مانے،

گر آپ غیر قانونی احکامات مانیں گے تو آپ کے خلاف ایکشن لیا جائے گا، عوام کو کوئی نہیں روک سکتا،کیا ہماری عدلیہ اس کی اجازت دے گی جو ہورہا ہے، اگر آپ نے یہ اجازت دی تو عدلیہ کی ساکھ ختم ہوجائیگی اس کا مطلب ملک میں جمہوریت نہیں . منگل کو یہاں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے پریس کانفرس کرتے ہوئے کہا کہ فاشسٹ حکومت جس کی ہمیں ساری تاریخ پتہ ہے انہوں نے ہمیشہ ایسی چیزیں کی ہیں .

انہوںنے کہاکہ یہ دو خاندان 30 سال سے پاور میں رہی ہیں اور ہمیں ان کی 30 سالہ تاریخ پتہ ہیان کے اندر اور فوجی آمر میں کوئی فرق نہیں رہا،یہ وہی حربے استعمال کرتے ہیں جو آمر استعمال کرتے ہیں . انہوں نے کہا کہ یہ اتنے ہی غیر جمہوری ہیں،انہوں نے جمہوریت کی اسی طرح دھجیاں اڑائی ہیں جو آمروں نے اڑائی ہیں . جب یہ اپوزیشن میں ہوتے ہیں تو انہیں جمہوریت یاد آجاتی ہے . انہوںنے کہاکہ جب یہ حکومت میں آتے ہیں 1985 سے پنجاب میں شریف خاندان کے آنے سے میں نے ان کو وہ حرکتیں کرتے دیکھا ہے جو فوجی آمر کرتے ہیں . عمران خان نے کہا کہ میرا پہلا سوال یہ ہے ہمارے دور حکومت کے ساڑھے تین سال میں کتنی دفعہ یہ سڑکوں پر نکلے،کتنی دفعہ انہوں نے حکومت گرانے کی مارچ کی . مجھے بتائیں کہ لوگوں کے گھروں میں جا کر چادر نہ چار دیواری کا لحاظ کررہے ہیں . انہوںنے کہاکہ تکلیف دہ بات یہ ہے کہ ریٹائرڈ میجر کے گھر میں رات کے

اندھیرے میں اس کی چھوٹی بیٹی رو رہی ہے، میجر کی بیوی وہاں بیٹھی ہے یہ کونسے ملک میں ہوتا ہے . انہوں نے کہا کہ اور کیا چیز ہورہی ہے کہ یہ اس طرح کے ہتکھنڈے استعمال کیے جارہے ہیں، میری 26 سالہ سیاسی تاریخ ہے مجھے کوئی بتایے کہ میں نے کوئی قانون توڑا ہو .

کوئی انتشار پھیلا ہو،ہم نے 126 دن کے دھرنے میں ہم نے کسی قسم کی لڑائی کی ہو، کوئی مجھے بتائے؟تحریک انصاف کے چیئرمین نے کہا کہ میں رات سے دیکھ رہا ہوں کہ اپنے لوگوں سے جو مجھے پیغامات آرہے ہیں میں آج سب سے سوال پوچھ رہا ہوں کہ یاد رکھیں فیصلہ ہوگا کہ کس طرح کا پاکستان بننا ہے .

یہ اب فیصلہ ہوگا . انہوںنے کہاکہ ہم دو طرف جاسکتے ہیں کیا ہم اس کو وہ پاکستان بنانا چاہتے ہیں کہ وہ عظیم لیڈر قائد اعظم، قانون کی حکمرانی ماننے والے، مخالفین بھی انہیں کہتے تھے کہ وہ قانون کے دائرے میں رہتے ہیں،کیا وہ پاکستان جو علامہ اقبال کی سوچ تھی

یا یہ چور ڈاکوؤں کا پاکستان . 60 فیصد کابینہ مجرموں پر مشمل ہے . ان میں سے 60 فیصد ضمانتوں پر ہیں . عمران خان نے کہا کہ وزیر اعظم اور اس کے بیٹے کو سزا ہونی تھی . 24 ارب روپے کے کسیز کی سزا ہونی تھی اور آج یہ لوگ ملک کے فیصلے کر رہے ہیں . انہوںنے کہاکہ میرا سوال سب سے ہے،

وہ ادارے جنہوں نے ملک کے فیصلے کرنے ہیں، میں اپنی عدلیہ سے کہتا ہوں یہ آج آپ کا ٹرائل ہے،ساری قوم آپ کے فیصلوں کی طرف دیکھے گی،اگر آپ نے اس وقت اس ملک کی جمہوریت کو تحفظ نہ دیا . انہوں نے کہا کہ جب ہم کہہ رہے ہیں کہ پرامن احتجاج کریں گے اور یہ ہمارا جمہوری حق ہے

اور ہم اس لیے کرنے جارہے ہیں کہ باہر کی سازش جو کہ ہم مراسلہ سب کو تقسیم کیا . صدر نے چیف جسٹس کو انکوائری کا کہا، قومی سلامتی کونسل میں ثابت ہوا کہ بیرونی مداخلت ہوئی . عمران خان نے کہا کہ ان لوگوں کو لایا گیا ہے جو اس ملک کے 30 سال کے مجرم ہیں، 30 سال سے یہ لوگ ملک کو لوٹ رہے ہیں

تو میرا سوال ہے کہ کیا ہمیں یہ اتنا غلام سمجھتے ہیں کہ اتنا بڑا ظلم ہو قوم کے ساتھ اور ہمیں اسلام آباد میں احتجاج تک کرنے کی اجازت نہیں ہے . انہوں نے سوال پوچھا کہ کیا جب بلاول اسلام آباد میں ’’کانپیں ٹانگنے والی ‘‘ مارچ کیلئے آیا تھا کیا کسی کو پکڑا گیا؟ کیا کسی کے گھر پر ریڈز کی گئیں؟

فضل الرحمٰن نے حکومت آنے کے چند ماہ بعد ہی دھرنا دیا تھا؟ بلکہ ہم نے تو کہا تھا کہ ان کی مدد کرتے ہیں . سی ڈی اے ان کی مدد کرے گا اگر ان کو کسی چیز کی ضرورت ہے . انہوںنے کہاکہ ہم نے کبھی اس طرح کی حرکت کی ہے،تو یہ جو آج ہو رہا ہے میں اپنی عدلیہ سے بڑے ادب سے پوچھ رہا ہوں

کہ اگر آپ نے اس کی اجازت دی جو یہ کررہے ہیں ، ملک بند کردیا، رکاوٹیں کھڑی کردیں، اور یہ ہراساں کر رہے ہیں، خواتین کا خیال نہیں کر رہے شریف لوگوں کے گھروں پر حملے کررہے ہیں جنہوں نے کبھی کوئی جرم نہیںکیا،کیا ہماری عدلیہ اس کی اجازت دے گی؟

انہوں نے کہا کہ بڑے افسوس سے کہنا چاہتا ہوں کہ اگر آپ نے اجازت دی تو اس ملک میں عدلیہ کی ساکھ ختم ہو جائیگی، اس کا مطلب یہاں جمہوریت نہیں ہے . انہوں نے کہا کہ دوسرا میں اپنے عوام سے بات کرنا چاہتا ہوں اور آج اپنے وکیلوں کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں

جس طرح وہ پاکستان کی جمہوریت کے تحفظ کے لیے کھڑے ہوئے ہیں تاہم وہ بار ایسوسی ایشنز جو اس کی مذمت نہیں کررہیں، مجرموں کی کابینہ نے جو غیر قانونی فیصلہ کیا ہے . عمران خان نے کہاکہ اس وقت کسی کیلئے نیوٹرل رہنے کی گنجائش نہیں ہے،نیوٹرل رہنے کی قرآن میں اللہ اجازت ہی نہیں دیتا،

آپ نے فیصلہ کرنا ہے یا آپ اچھائی کے ساتھ کھڑے ہیں،امر بالمعروف . یا آپ دوسری طرف کھڑے ہیں، اللہ نے آپ کو اجازت نہیں دی کہ بیچ میں بیٹھ جائیں، بیچ میں بیٹھنے کا مطلب مجرموں کی مدد ہے، جو نیوٹرل کہتے ہیں ان کو واضح کرنا چاہتا ہوں،

اذپ نے حلف لیا ہے پاکستان کی سالمیت، پاکستان کی خوداری کی حفاظت کرنا ہے . عمران خان نے کہا کہ مجھے افسوس سے کہنا پڑتا ہے کہ یہ جو سابق فوجیوں سے کررہے ہیں یہ ساری قوم کو سمجھنا چاہیے کہ وہ آپ کے اوپر بھی ‘ججمنٹ آنے والی ہے،اگر ملک تباہی کی طرف جاتا ہے تو آپ اتنے ہی بڑے زمہ دار ہونگے .

ہم نے واضح طور پر کہا کہ دیکھیں ملک کے حالات برے ہیں . انہوںنے کہاکہ ان لوگوں نے ڈیڑھ مہینے میں دیکھتے دیکھتے معیشت تباہ کردی . روپیہ تیزی سے نیچے گرا،اسٹاک ایکسچینج کریش کرگیا،ہر روز مہنگائی بڑھتی جارہی ہے،روپے کی قدر کم ہرنے کا جیسے ہی اثر پڑے گا

مہنگائی کی نئی لہر آئے گی اس کا ہر چیز پر اثر پڑے گا،جب تک یہ حکومت قائم ہے قوم کو اندھیرا نظر آرہا ہے . سابق وزیراعظم نے کہا کہ اس کا ایک ہی جمہوری حل ہے کہ فوری طور پر انتخابات کروائیں،اس کے علاوہ کوئی دوسرا حل نہیں ہے، انتخابات کے علاوہ کچھ بھی کریں گے ملک نیچے ہی جائیگا

اور مجھے خوف آرہا ہے کہ ہم ہفتوں میں سری لنکا جیسی صورتحال کی طرف جارہے ہیں . انہوںنے کہاکہ ہمارے راستے میں ان چوروں کو بٹھا دیا ہے، چور اس لے نہیں چاہ رہے کہ انہوں نے اقتدار میں آکر ملک کی خدمت نہیں کرنی بلکہ اپنے اوپر کرپشن کے کسیز کو ختم کرنا ہے . انہوں نے نیب کو ختم کرنا ہے .

انہوں نے الیکشن کمیشن کو اپنا غلام بنایا ہوا ہے . انہوں نے کہا کہ ان لوگوں نے تیاری کرنی ہے کہ جب بھی انتخابات ہوں دھاندلی کرکے جیت سکیں،جو انہوں نے ہمیشہ کیا ہے . انہوںنے کہاکہ اس لئے نیوٹرلز، ججز، وکلاء سمیت سب کو پیغام دیتا ہوں کہ یہ فیصلہ کْن وقت ہے

اور میں صحافیوں کو سلیوٹ کرتا ہوں جو آج کھڑے ہوئے ہیں اس ملک کی خودداری اور حق اور سچ کے لیے جن کے پیچھے آج ایف آئی آر کاٹی جارہی ہیں، جن کو غدار کہا جارہا ہے،جن کو غدار کہا جارہا ہے قوم ان کو بڑی دیر سے جانتی ہے سب لوگ ان کی ساکھ کو مانتے ہیں، صحافیوں کو ڈرایا جارہا ہے .

عمران خان نے کہاکہ میں ان صحافیوں سے پوچھتا ہوں جو ہمارے ساڑھے تین سال کے دور میں کہتے ہیں کہ ہم آزادی رائے پر پابندی لگا رہے ہیں، ہم پر جتنی تنقید ہوئی پاکستان کی تاریخ میں اتنی کسی پر نہیں ہوئی اور مجھے یہ بھی پتہ ہے کہ باہر سے پیسہ کدھر آیا اور کن کن میڈیا ہاؤسز اور صحافیوں پر لگا

جنہوں نے ہمارے خلاف پوری مہم چلائی کہ ملک تباہ ہوگیا، معیشت تباہ ہوگئی . انہوںنے کہاکہ اعداد وشمار تو جھوٹ نہیں بولتے . کورونا کے باوجود 2 سالوں میں 5.6 فیصد پر تیسرے سال میں ترقی ہوئی اور اس سال معاشی نمو 6 فیصد ہے،آپ بتادیں کہ پاکستان کی تاریخ میں کتنی دفعہ اس طرح کی ترقی ہوئی ہے؟ .

انہوں نے کہا کہ بتائیں کہ کب اس طرح کی صنعتی ترقی ہوئی؟ کسانوں کے پاس بھی اتنا پیسہ آیا، ہماری فصلوں کے جو ریکارڈ ٹوٹے ہیں ایسا کتنی بار ہوا ہے؟ ہم یہ پوچھ رہے ہیں کہ جو ملک برصغیر میں سب سے اوپر جارہا تھا سب سے زیادہ روزگار ہم دے رہے تھے .

عمران خان نے کہا کہ اس کے باوجود ہمارے خلاف مہم چلائی گئی،اب خود ہی نہیں سمجھ آرہا جو یہ تجربہ کار حکومت کا کہہ رہے تھے آج ان کے کیا حالات ہیں؟ . انہوںنے کہاکہ میں آج خاص طور پر ورکنگ جرنلسٹ کو دھرنے کے دوران دیکھا ہوا ہے میں ان کو خراج تحسین بھی پیش کرتا ہوں

جب کہ وہ اب بھی کوریج کررہے ہیں جبکہ پورے مالکان پر پریشر ڈالا ہوا ہے اور آج جو جو میڈیا ہاؤسز پاکستان کی جمہوریت کے ساتھ کھڑے ہیں یہ بھی آج فیصلہ ہوجائے گا کہ کون اس طرف ہے اور کون دوسری طرف . انہوں نے کہا کہ کل رات کو ویڈیو دیکھی جسٹس ناصرہ اقبال . ڈاکٹر جاوید کی

اہلیہ جو انتقال کرچکی ہیں اور ڈاکٹر جاوید اقبال علامہ اقبال کے صاحبزادے ہیں ان کے گھر رات کو ریڈ ہوتی ہے ان کی ویڈیو کو پھیلا رہے ہیں . میں سب سے پھر پوچھتا ہوں کہ نیوٹرلز، عدلیہ سے کہ یہ جو سین دیکھ رہے ہیں کونسی حکومت یہ کرسکتی ہے .

انہوںنے کہاکہ صرف مجرموں کی حکومت یہ کرسکتی ہے اور اس طرح کے کئی اور سین آرہے ہیں حماد اظہر کے گھر پر حملہ کیا گیا ان کی خواتین چھت پر بیٹھی تھیں، پولیس دیوار پھلانگ کر چلی گئی، پاکستان سے کونسی غداری ہورہی تھی؟کراچی میں ہمارے ایم این ایز کو پکڑ لیا .

انہوں نے کہا کہ میں آخر میں اپنی قوم سے مخاطب ہوں میں انشا اللہ (آج) بدھ کو خیبر پختوانخوا سے پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا جلوس لے کر نکل کر اسلام آباد کی طرف نکل رہا ہوں، خیبر پختوانخوا سے ہر جگہ سے ہمارے پاس قافلے جمع ہونگے اور ہم اسلام آباد پہنچیں گے،

میں اس کو سیاست نہیں سمجھ رہا میں اس کو جہاد سمجھ رہا ہوں . عمران خان نے کہ اگر اس ملک میں کسی کی جان کو خطرہ ہے تو وہ میری جان کو خطرہ ہے لیکن مجھے اس کی کوئی فکر نہیں ہے،میں سمجھتا ہوںکہ ان چوروں کی حکومت جسے امریکا لایا ہے،صرف اس لیے کہ یہ امریکا کی

ساری چیزیں مانیں گے . یہ ان کے غلام ہیں ان کے قائدین کے پیسے باہر پڑے ہیں . انہوںنے کہاکہ زرداری اور نواز شریف کی حکومتوں کے 10 سال میں 400 ڈرون اٹیک ہوئے . ان کے منہ سے ایک دفعہ بھی لفظ نہیں نکلاکیونکہ ان کو خوف تھا کہ کچھ بولا تو ان کے پیسے پکڑے جائیں گے

جس طرح مغرب کے اندر آج روسیوں کے پیسے پکڑ رہے ہیں . عمران خان نے کہا کہ ان کی غلامی سے موت بہتر ہے، اس لیے میں نے جہاد کا کہا ہے . انہوںنے کہاکہ عوام سے کہنا چاہتا ہوں کہ خوف کی زنجیریں توڑ دیں،خوف انسان کو غلام بناتا ہے،

برصغیر میں صرف 4 سو انگریزوں نے 40 کروڑ لوگوں پر حکومت کی . انہوں نے کہا کہ جب بھی افغانستان پر باہر کی قوت آتی ہے وہ کھڑے ہوجاتے ہیں ان پر کوئی حکومت نہیں کرسکتا وہ سپر پاور کو شکست دے چکے ہیں . انہوںنے کہاکہ 22 کروڑ چوروں کی حکومت اس لیے تسلیم کریں گے کہ ہمیں ڈر ہے کہ کہیں ہمیں جیل میں نہ ڈال دیں مجھے اپنی جان کی پروا نہیں، آپ کو جیلوں سے ڈر ہے،

کتنے لوگوں کو جیلوں میں ڈالیں گے؟ یہ سب کو جیلوں میں نہیں ڈال سکتے،کسی قسم کے خوف میں نہیں آتا . انہوںنے کہاکہ اسلام آباد کا آئی جی مجرم ہے، یہ سیف سٹی کرپشن کیسز میں اس کو نکالنے والے تھے اس لیے ہم ایک ایک بیوروکریسی کو دیکھ رہے ہیں .

انہوں نے کہاکہ میں پنجاب کی بیوروکریسی سے پوچھتا ہوں کہ آپ حمزہ شہباز کے آرڈر مان کیسے رہے ہیں؟ اس کا توفیصلہ ہونے والا ہے، اس کی تو اکثریت نہیں ہے . انہوں نے کہا کہ ہم ایک ایک کے نام یاد رکھیں گے، آپ کو غیر قانونی آرڈز ماننے کی ضرورت نہیں ہے،اگر آپ غیر قانونی احکامات مانیں گے

تو آپ کے خلاف ایکشن لیا جائے گا، عوام کو کوئی نہیں روک سکتا . عمران خان نے نوجوانوں کو پیغام دیتے ہوئے کہا کہ ملک کا مستقبل آپ کے ہاتھ میں ہے، آپ اپنی جنگ لڑ رہے ہیں . یہ ہم سب کی جنگ ہے . انہوںنے کہاکہ لانگ مارچ میں عوام کے سمندر کو کوئی نہیں روک سکتا .

انہوں نے کہا کہ سوائے فیک نیوز، پروپیگنڈے اور ہمارے خلاف غلط کرتے تھے ان کے علاوہ کبھی میڈیا کو کچھ کہا ہی نہیں . انہوں نے کہا کہ عوام کا نزلہ پاکستانی افواج پر بھی گر رہا ہے . یہ پاک فوج کو بھی متنازع کررہے ہیں . عمران خان نے کہا کہ 1999 میں بھی حکومت کو دوالیہ چھوڑ کرگئے تھے

اور 2018 میں بھی حکومت دوالیہ چھوڑ کر کے گئے تھے . انہوںنے کہاکہ جو بیرون ملک مقیم پاکستانی 31 ارب ڈالر بھیجتے ہیں یہ ان کو ووٹ کا حق نہیں دینا چاہتے، الیکٹرونک ووٹنگ مشین سے ان کے جعلی ووٹ ختم ہوجاتے ہیں . عمران خان نے کہا کہ 1999 میں بھی حکومت کو دوالیہ چھوڑ کرگئے

تھے اور 2018 میں بھی حکومت دوالیہ چھوڑ کر کے گئے تھے . انہوںنے کہاکہ جو بیرون ملک مقیم پاکستانی 31 ارب ڈالر بھیجتے ہیں یہ ان کو ووٹ کا حق نہیں دینا چاہتے . الیکٹرونک ووٹنگ مشین سے ان کے جعلی ووٹ ختم ہوجاتے ہیں . تحریک انصاف کے چیئرمین نے کہا کہ انہوں نے خواتین کو اس لیے حراساں کیا کیونکہ خواتین نے بڑی تعداد میں مارچ میں شرکت کریں گی .

. .

متعلقہ خبریں