ابوظہبی (قدرت روزنامہ) منکی پاکس کی بیماری متحدہ عرب امارات بھی پہنچ گئی، اماراتی حکام نے ملک میں منکی پاکس کا پہلا کسی رپورٹ ہونے کی تصدیق کر دی .
خلیج ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق متحدہ عرب امارات کی وزارتِ صحت نے منگل کے روز ملک میں منکی پاکس کے پہلے کیس کی تشخیص کی تصدیق کی ہے .
اماراتی وزارتِ صحت کے مطابق 29 سالہ مریضہ مغربی افریقا کے ایک ملک سے تعلق رکھتی ہیں اور وہ سیاح ہیں . متحدہ عرب امارات میں ان کی مطلوبہ طبّی دیکھ بھال کی جارہی ہے .
. .