ایف آئی اے نے پیپلزپارٹی کے صوبائی وزرا سمیت 8 ارکان کونوٹسز جاری کرکے ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وفاقی تحقیقاتی ایجنسی ایف آئی اے کی جانب سے پیپلزپارٹی کے صوبائی وزرا سمیت 8 ارکان کونوٹسز جاری کرکے ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا گیا ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق ایف آئی اے کا نوٹس ناصر شاہ، سعید غنی، نفیسہ شاہ، قادر پٹیل، شاہدہ رحمانی، ناز بلوچ، شہلا رضا، قادر مندوخیل کو جاری کیا گیا ہے۔
پیپلزپارٹی رہنما نفیسہ شاہ نے بتایا کہ ارکان کو چیف جسٹس کے خلاف تقریر کرنے کے کیسز میں نامزد ایک شخص کی جانب سے میسج موصول ہونے پر طلب کیا گیا ہے۔نفیسہ شاہ کے مطابق ارکان کو ایف آئی اے کی جانب سے پیکا قانون کے تحت نوٹسز جاری کرکے طلب کیا گیا ہے۔ پیپلزپارٹی کے ترجمانوں اور رہنماوں کو خاموش کروانے کے لئے ریاستی مشینری کا استعمال کیا جا رہا ہے۔

کسی شخص کی جانب سے واٹس ایپ پر مسیج موصول ہونا جرم ثابت نہیں کرتا نہ ہی پیکا قانون لاگو ہوتا ہے۔سیاسی رہنماوں کو ہزاروں کی تعداد میں مسیج موصول ہوتے ہیں۔ اگر میسج موصول ہونے کو کرمنلائیز کیا جائے گا تو پوری دنیا جیل میں ہوگی۔انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی کو اس قسم کو اوچھے ہتھکنڈوں سے خاموش نہیں کروایا جا سکتا۔ سپریم کورٹ نے اپنے فیصلے میں یہ نہیں کہا کہ جس کو یہ میسج موصول ہوا ہے ان سب کو نوٹس جاری کریں۔
نفیسہ شاہ نے کہا ایف آئی اے اپنے اختیارات کا غلط استعمال کر رہی ہے۔ تحریک انصاف کی جانب سے نیب کی طرح ایف آئی اے کو بھی سیاسی انجنیئرنگ کے کے لئے استعمال کیا جا رہا ہے۔ایف آئی اے کے سابق سربراہ کا سیاسی انجنئرنگ کے حوالے سے بیان بڑا واضح ہے۔ اعلی عدلیہ ارکان پارلیمنٹ کو ہراساں کرنے کے معاملے کا نوٹس لے۔پیپلزپارٹی نے ارکان کو جاری نوٹسزکی شدید الفاظ میں مذمت کی اور اعلی عدلیہ سے معاملے کا نوٹس لینے کی اپیل کی ہے۔

Recent Posts

بے گناہ مزدوروں کاقتل کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں، وزیر داخلہ

سلام آباد(قدرت روزنامہ)وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی پنجگور کے علاقے میں فائرنگ کے واقعہ کی…

4 hours ago

وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی پنجگور میں مزدوروں کے بہمانہ قتل کی مذمت

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی پنجگور میں مزدوروں کے بہمانہ قتل کی…

4 hours ago

پنجگور میں مسلح افراد کی گھر میں گھس کر فائرنگ، 7 مزدور جاں بحق

کوئٹہ)(قدرت روزنامہ) بلوچستان کے علاقے پنجگور میں ایک گھر پر فائرنگ کے نتیجے میں 7…

4 hours ago

جاپان کے سفیر مٹسو ہیروواڈا کی مسلم لیگ (ن)کے صدر نوازشریف اور وزیر اعلیٰ مریم نواز سےملاقات

لاہور(قدرت روزنامہ ) مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد نواز شریف اوروزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازسے…

5 hours ago

وزیراعظم نے اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے خطاب میں قوم کی ترجمانی کی، وزیر دفاع

نیویارک (قدرت روزنامہ)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے اقوام…

6 hours ago

تحریک انصاف کا احتجاج کس نے ختم کرنے کا فیصلہ کیا؟

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف کے ذرائع کا کہنا ہے کہ احتجاج ختم اور برہان…

6 hours ago