مولانا فضل الرحمان نے حکومت کی انتخابی اصلاحات کو یکسر مستردکردیا

کراچی(قدرت روزنامہ)پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ(پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے حکومت کی انتخابی اصلاحات کو یکسر مسترد کرتے ہوئے کہاہے کہ دھاندلی کی پیداوار حکومت کے تحت انتخابات قبول نہیں، بلدیاتی انتخابات کا اعلان ڈھونگ ہے،ہمارامطالبہ منصفانہ عام انتخابات ہیں،گھریلو تشدد اور وقف املاک کے حوالے سے پارلیمنٹ میں زیر غور دونوں بل آئین و قانون اور قرآن سنت کے منافی ہیں،ہم پر مسلط کی گئی حکومت ناجائز ہے،نااہل حکمرانوں کی وجہ سے پاکستان دنیا میں تنہا ہورہاہے، پاکستان کو سیکولر سٹیٹ بنانے کے لئے قانون سازی نہیں کرنے دیں گے،پی ڈی ایم کا ہنگامی اجلاس طلب کیا گیا ہے جس میں ملک گیر احتجاج کی حکمت عملی طے کریں گے۔

جے یوپی کے سربراہ صاحبزادہ اویس نورانی کے ہمراہ ان کی رہائش گاہ بیت الرضوان پرپریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہاکہ گھریلو تشدد اور وقف املاک کے حوالے سے پارلیمنٹ میں زیر غور دونوں بل آئین سے متصادم ہیں،گھریلو تشدد کے خاتمے کے حق میں ہیں لیکن موجودہ قانون سے خاندانی زندگی تباہ و برباد ہوگی،اس بل میں قرآن و سنت کے منافی شقیں شامل کی گئی ہیں،ہم خاندانی نظام بچانے کے لیے پوری قوت سے نکلیں گے علماءکرام کی کمیٹی ان بلز کا جائزہ لے رہی ہے، اس کے بعد اے پی سی بلائی جائیگی ملک گیر احتجاج ہو گا۔

انہوں نے کہاکہ نااہل حکمرانوں کی وجہ سے ملک تنہا ہوتا جارہے ہے ،بے روزگاری عام ہے، نوجوان نسل مایوس ہے جو ایک المیہ ہے،افغانستان کی نئی صورت حال میں ایک بڑے اسٹیک ہولڈر کو سلامتی کونسل کے اجلاس میں بلایا نہیں گیا ،جوبائیڈن ملک کے جعلی وزیر اعظم سے بات کرنے کو تیار نہیں ،امریکہ پاکستان پر اعتماد کرنے کو تیار نہیں ہے،موجودہ حکومت غیر آئینی و غیر قانونی ہے، وزیراعظم نے دعوی کیا کہ ہم امریکہ کو اڈے نہیں دیں گے ،جواب میں امریکہ نے کہا ہم نے اڈے مانگے ہی نہیں ہیں،ایسا جھوٹا وزیر اعظم ہم پر مسلط ہے۔

مولانا فضل الرحمان نے کہاکہ عمران خان ملکی سیاست کا غیر ضروری عنصر ہے وہ منتخب نہیں ہے کشمیر فروخت ہو چکا ہے ،ناہل حکمرانوں کی وجہ سے قوم مایوس ہوچکی ہے ،ملک میں غیر آئینی و غیر قانونی حکومت ہے اسے ہم نہیں مانتے دوسروں کو چور چور کہنے والے کے پی کے میں کورونا کی مد میں تین ارب کی کرپشن کا جواب دیں،آڈیٹرجنرل کی رپورٹ میں سب بے نقاب ہوچکا ہے، کرپٹ حکمرانوں نے ملک کو تنہا کردیا ہے،چین جیسا پاکستان کا دوست ملک بھی اعتبار کرنے کو تیار نہیں ،چین نے سی پیک منصوبہ سب سے پہلے پاکستان سے شروع کیا ۔

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ملک میں قومی سطح پر انتخابات کرائے جائیں،بلدیاتی انتخابات کرانے کا اعلان ڈھونگ ہے،حکومت کے یکطرفہ اقدامات ہمیں قبول نہیں ،دھاندلی کی پیداوار حکومت کے تحت انتخابات قبول نہیں کریں گے ،جس الیکشن کے نتائج نے ملک کو بحران کا شکارکیا عدالتیں اس پر ایکشن کیوں نہیں لیتیں؟ مولانا فضل الرحمان نے کہاکہ افغانستان کا سیاسی بنیادوں پر حل نکالا جائے افغانستان میں طالبان کی قیادت مذاکرات کی بات کرتی ہے ہم ان کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں،پیپلزپارٹی اپنی پالیسیوں کی وجہ سے پی ڈی ایم سے الگ ہوچکی ہے ،ان کو اپنی پالیسی پر نظر ثانی کرنی چاہئے ،ہم پیپلز پارٹی کی سیاست کو اچھی طرح جانتے ہیں ،ملک میں ایک تجربہ کیا جو ناکام ہوا ہے، اس تجربہ کے نتیجے میں نااہل حکومت وجود میں آئی ہے،سیاست بچوں کا کھیل نہیں ہے،مخالفین کے ساتھ بھی بیٹھنا پڑتا ہے ،سیاسی جماعتوں کی توڑنے کی سازش جہاں ہوتی ہے سب جانتے ہیں ،سیاسی جماعتوں سے لوگ دوسری جماعتوں میں چلے جاتے ہیں ،اس سے پارٹی میں کوئی فرق نہیں پڑتاہے۔

Recent Posts

بہترین پلیئنگ الیون تشکیل دینے کیلئے اچھے کھلاڑی تلاش کر رہے ہیں، محمد رضوان کی پریس کانفرنس

برسبین(قدرت روزنامہ)پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد رضوان کا کہنا ہے کہ بہترین پلیئنگ الیون…

5 hours ago

ڈاکٹر یاسمین راشد سے رہائی کے بدلے کیا مطالبہ کیا گیا؟ صنم جاوید کا سنسنی خیز انکشاف

لاہور (قدرت روزنامہ) پی ٹی آئی رہنما صنم جاوید نے دعویٰ کیا ہے کہ سابق…

5 hours ago

مجھے لگتا ہے کہ آئی سی سی کو یہ پہلے ہی پتا تھا کہ بھارت نہیں آ رہا ، محمد عامر کا بیان

لاہور(قدرت روزنامہ)پاکستان کے فاسٹ باولر محمد عامر نے آسٹریلیا کیخلاف ون ڈے سیریز میں کامیابی…

5 hours ago

زرمبادلہ کے ذخائر 31 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے

کراچی (قدرت روزنامہ) سٹیٹ بینک آف پاکستان نے ملکی زرمبادلہ ذخائر کا ہفتہ وار ڈیٹا…

5 hours ago

خواجہ آصف نے لندن میں ہراساں کرنے کے واقعے کی رپورٹ پولیس کو درج کرادی

لندن(قدرت روزنامہ)وزیر دفاع خواجہ آصف نے لندن میں قتل کی دھمکی اور ہراساں کرنے کے…

5 hours ago

وزیراعظم کی قوم سے باران رحمت کے لیے نماز استسقاء کی درخواست

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وزیراعظم شہباز شریف نے باران رحمت کے لیے قوم سے نماز استسقاء…

6 hours ago