کراچی(قدرت روزنامہ) ڈرامہ انڈسٹری کی ابھرتی ہوئی اداکارہ میرب علی کا کہنا ہے کہ وہ اپنے ڈراموں میں کی گئی اداکاری تنہائی میں دیکھنا پسند کرتی ہیں . اداکارہ نے کہا کہ 'مجھے یہ ڈر لگا رہتا ہے کہ وہ کوئی غلطی نہ نکال دیں اور رومانوی سین والدہ کے سامنے بالکل نہیں دیکھ سکتی' .
ماڈل و اداکارہ میرب علی کے انٹرویو کا ایک کلپ ان دنوں سوشل میڈیا کی زینت بنا ہوا ہے جس میں ان سے مقبول یوٹیوبر میزبان تیمور صلاح الدین المعروف مورو نے سوال کیا کہ 'ڈراموں میں اپنی کی گئی اداکاری دیکھتی ہو؟' جواب میں میرب نے کہا کہ 'میں اپنا کام اکیلے میں دیکھتی ہوں کیونکہ فیملی کے ہمراہ مجھے دیکھنے سے عجیب لگتا ہے، میری امی مجھے اچھی طرح جانتی ہیں، اگر ان کے ساتھ اپنی اداکاری دیکھوں تو وہ مجھ سے ہر سین پر پوچھیں گی کہ یہ کیا کیا وغیرہ' .
واضح رہے کہ اداکارہ میرب علی کی رواں برس گلوکار و اداکار عاصم اظہر سے منگنی ہوئی ہے .
. .