“رومانوی سین والدہ کے سامنے بالکل نہیں دیکھ سکتی کیونکہ ۔ ۔ ۔” میرب علی نے دلچسپ انکشاف کردیا

کراچی(قدرت روزنامہ) ڈرامہ انڈسٹری کی ابھرتی ہوئی اداکارہ میرب علی کا کہنا ہے کہ وہ اپنے ڈراموں میں کی گئی اداکاری  تنہائی میں دیکھنا پسند کرتی ہیں۔اداکارہ نے کہا کہ ‘مجھے یہ ڈر لگا رہتا ہے کہ وہ کوئی غلطی نہ نکال دیں اور رومانوی سین والدہ کے سامنے بالکل نہیں دیکھ سکتی’۔

ماڈل و اداکارہ میرب علی کے انٹرویو کا ایک کلپ ان دنوں سوشل میڈیا کی زینت بنا ہوا ہے جس میں ان سے مقبول یوٹیوبر میزبان تیمور صلاح الدین المعروف مورو نے سوال کیا کہ ‘ڈراموں میں اپنی کی گئی اداکاری دیکھتی ہو؟’ جواب میں میرب نے کہا کہ ‘میں اپنا کام اکیلے میں دیکھتی ہوں کیونکہ فیملی کے ہمراہ مجھے دیکھنے سے عجیب لگتا ہے، میری امی مجھے اچھی طرح جانتی ہیں، اگر ان کے ساتھ اپنی اداکاری دیکھوں تو وہ مجھ سے ہر سین پر پوچھیں گی کہ یہ کیا کیا وغیرہ’۔

واضح رہے کہ اداکارہ میرب علی کی رواں برس گلوکار و اداکار عاصم اظہر سے منگنی ہوئی ہے۔

Recent Posts

مصر: سالانہ 1 ارب روپے تنخواہ، بھر بھی کوئی ملازمت کا خواہشمند نہیں، آخر کیوں؟

مصر (قدرت روزنامہ)سالانہ کروڑوں روپے کی پُرکشش تنخواہ اور باس کی ٹینشن سے نجات، ایسی…

7 mins ago

پنجاب حکومت کی خسارے کی خبروں کی تردید

لاہور (قدرت روزنامہ)وزیرِ اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت کی پہلی…

14 mins ago

190ملین پاؤنڈ ریفرنس؛ بشریٰ بی بی کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور،سماعت 18نومبر تک ملتوی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)احتساب عدالت نے 190ملین پاؤنڈ ریفرنس میں بشریٰ بی بی کی حاضری سے…

15 mins ago

کراچی سے چوری کی موٹرسائیکلیں حب میں بیچنے والے ملزمان گرفتار

کراچی (قدرت روزنامہ)اینٹی وہیکل لفٹنگ سیل (اے وی ایل سی) نے کراچی کے علاقے کیماڑی…

23 mins ago

ان حکمرانوں سے جو کام لینا تھا وہ لے لیا گیا ہے: شیخ رشید

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سابق وفاقی وزیر شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ ان حکمرانوں…

33 mins ago

کنونشن سینٹر کا نجی استعمال، آئینی بینچ نے بانی پی ٹی آئی کیخلاف کیس نمٹا دیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)کورٹ کے آئینی بینچ نے کنونشن سینٹر کے نجی استعمال پر پاکستان…

59 mins ago