بھائی کے قتل پر جمشید دستی کا بیان سامنے آ گیا

مظفر گڑھ(قدرت روزنامہ)سابق رکن قومی اسمبلی جمشید دستی کا اپنے بھائی کے قتل سے متعلق کہنا ہے کہ ہمسایوں کے تنازع پر صلح کے لیے بھائی کو مشتاق دستی کو بلایا گیا۔مظفر گڑھ میں میڈیا سے گفتگومیں انہوں نے مزید کہا کہ موقع پر فریقین میں تکرار ہوئی تو بھائی درمیان میں کھڑا ہو گیا۔فریقین میں سے ایک شخص نے فائرنگ کر دی جس کی زد میں آ کر بھائی جاں بحق ہو گیا۔
۔ واضح رہے کہ گذشتہ روز سابق رکن قومی اسمبلی جمشید دستی کے بھائی پر فائرنگ کی گئی تھی۔ زمین کے تنازع پر پنچائت کا فیصلہ مشتاق دستی کے حق میں آیا، جس وجہ سے مخالفین نے مشتاق دستی پر فائر نگ کر دی تھی۔ واقع مظفرگڑھ میں پیش آیا۔ پولیس کے مطابق واقعہ تھرمل چوک کے قریب بہاری کالونی میں پیش آیا جہاں مقامی زمین کے تنازع پر پنچائت منعقد کی گئی تھی۔

پنچائت کا فیصلہ ہونے کے بعد مخالفین نے اچانک فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں مشتاق دستی موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے۔پولیس کا کہنا تھا کہ مشتاق دستی کو مخالف پارٹی کےحق میں فیصلہ دینے پر قتل کیا گیا، مشتاق دستی زمین کےتنازع کےفیصلےپرپنچایتی کے طور پر بیٹھے تھے۔ پولیس حکام کا کہنا تھا کہ ممکنہ طور پر پنجائیت کے دوران اور اس سے قبل بھی مخالفین آپس میں کسی وجہ سے ناراض تھے اور مخالفین کی جانب سے مشتاق دستی کو پہلے دھمکیاں بھی دی چکی تھیں، تاہم باوجود ان دھمکیوں کے انہوں نے اپنا معاملہ پنچائت میں اٹھایا اور پنچائیت کے فیصلے کو منظور کرنے کا بھی کہا تھا، لیکن مخالفین نے پنچائت کا فیصلہ آنے کے فوراً بعد ہی مشتاق دستی پر فائرنگ کر دی،جس کی وجہ سے وہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے۔
جمشید دستی کے بھائی پر فائرنگ کرنے والا ملزم گرفتار کیا جا چکا ہے۔گذشتہ روز وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے بھی مشتاق دستی کے قتل کا نوٹس لیا تھا۔

Recent Posts

بے گناہ مزدوروں کاقتل کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں، وزیر داخلہ

سلام آباد(قدرت روزنامہ)وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی پنجگور کے علاقے میں فائرنگ کے واقعہ کی…

4 hours ago

وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی پنجگور میں مزدوروں کے بہمانہ قتل کی مذمت

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی پنجگور میں مزدوروں کے بہمانہ قتل کی…

4 hours ago

پنجگور میں مسلح افراد کی گھر میں گھس کر فائرنگ، 7 مزدور جاں بحق

کوئٹہ)(قدرت روزنامہ) بلوچستان کے علاقے پنجگور میں ایک گھر پر فائرنگ کے نتیجے میں 7…

4 hours ago

جاپان کے سفیر مٹسو ہیروواڈا کی مسلم لیگ (ن)کے صدر نوازشریف اور وزیر اعلیٰ مریم نواز سےملاقات

لاہور(قدرت روزنامہ ) مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد نواز شریف اوروزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازسے…

5 hours ago

وزیراعظم نے اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے خطاب میں قوم کی ترجمانی کی، وزیر دفاع

نیویارک (قدرت روزنامہ)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے اقوام…

6 hours ago

تحریک انصاف کا احتجاج کس نے ختم کرنے کا فیصلہ کیا؟

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف کے ذرائع کا کہنا ہے کہ احتجاج ختم اور برہان…

6 hours ago