اداکارہ میرا نے ارشد ندیم کو ’کرکٹر‘ بنا ڈالا

لاہور (قدرت روزنامہ) اداکارہ میرا کو انگریزی بولنے کے حوالے سے تو مسائل کا سامنا اکثر و بیشتر رہتا ہے لیکن اب ان کی روزمرہ کی معلومات میں بھی ایک غلطی سامنے آئی ہے جو آج کل سوشل میڈیا پر وائرل ہے۔ میرا نجی ٹی وی سے گفتگو کے دوران ٹوکیو اولمپکس میں جیولین تھرو مقابلوں کے فائنل میں 5 ویں پوزیشن اپنے نام کرنے والے پاکستانی ایتھلیٹ ارشد ندیم کو ’کرکٹر‘ کہہ بیٹھیں۔
انسٹاگرام پر میرا کی نجی ٹی وی چینل کے ساتھ کی گئی گفتگو کا ایک ویڈیو کلپ وائرل ہورہا ہے جس میں انہیں اولمپیئن ارشد ندیم سے متعلق گفتگو کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔ اداکارہ میرا کا کہنا تھا کہ ’ارشد ندیم نے بہت اچھی ’کرکٹ‘ کھیلی اور پاکستان کا نام روشن کیا، انہوں نے بہت اچھا کھیلا، کھیل کے دوران ان کی محنت نظر آرہی تھی۔
اداکارہ میرا کا مزید کہنا تھا کہ ان کی باڈی لینگویج میں ایمانداری نظر آرہی تھی ، ڈسپلن تھا، ارشد ندیم نے بہت اچھا کھیلا حکومت کو بھی ہمارے ہیروز پر غور کرنا چاہیے‘۔

خیال رہے کہ کہ ٹوکیو اولمپکس میں جیولین تھرو کے فائنل مقابلے میں کوالیفائی کے باوجود بھی پاکستان کی جانب سے میڈل کی آخری امید ارشد ندیم میڈل حاصل نہیں کرسکے تھے۔

Recent Posts

نویا نویلی نندا نے سوشل میڈیا ٹرولنگ پر خاموشی توڑ دی

ممبئی (قدرت روزنامہ)بھارتی لیجنڈ اداکار امیتابھ بچن کی نواسی نویا نویلی نندا نے کہا ہے…

4 hours ago

مولانا فضل الرحمان کے بغیر بھی آئینی ترمیم منظور کرسکتے ہیں، رانا ثنا اللہ کا دعویٰ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) مسلم لیگ ن کے سینیئر رہنما رانا ثناء اللہ نے کہا…

4 hours ago

ویسٹ انڈیز کے سابق آل راؤنڈر ڈیوائن براوو نے تمام طرز کی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا

سینٹ لوشیا(قدرت روزنامہ)ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے ویسٹ انڈیز کے…

4 hours ago

آئی ایم ایف کیساتھ معاہدے کے کچھ نکات پر خیبرپختونخوا حکومت کا اعتراض

پشاور (قدرت روزنامہ) خیبر پختونخوا کی حکومت نے آئی ایم ایف کیساتھ معاہدے کے کچھ…

4 hours ago

آصف زرداری کی ڈپٹی کمشنر ذاکر بلوچ شہید کے گھر آمد، لواحقین سے اظہار تعزیت

کراچی(قدرت روزنامہ) صدر مملکت آصف علی زرداری کی کراچی میں ڈپٹی کمشنر ذاکر بلوچ شہید…

4 hours ago

پی ٹی آئی کا احتجاج، راولپنڈی میں میٹروبس سروس کہاں کہاں بند رہےگی؟ جانیے

راولپنڈی قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف نے کل راولپنڈی کے لیاقت باغ میں احتجاج کا…

5 hours ago