امریکی ڈالر کی لمبی چھلانگ پاکستانی روپے کو پچھاڑ کر رکھ دیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)انٹر بینک مارکیٹ میں کاروبار کے دوران ڈالر کی قیمت میں اضافہ ہو گیاہے۔تفصیلات کے مطابق انٹر بینک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز کے کچھ دیر بعد ڈالر کی قیمت میں 58 پیسے اضافہ ہوا جس کے بعد ڈالر 202.50 روپے پر ٹریڈ کر رہاہے ۔دوسری جانب آئی ایم ایف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں نہ بڑھانے کی صورت میں پاکستان کیلئے قرض کی اگلی قسط جاری کرنے سے انکار کردیا۔

عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) ذرائع کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی قیمت بڑھائے بغیر قسط جاری نہیں ہوگی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی ایف نے پاکستان کے تمام مطالبات سے اتفاق کر لیا تھا تاہم قسط کا اجرا اور پروگرام دورانیہ بڑھانا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھانے سے مشروط ہے۔ذرائع کے مطابق پاکستانی وفد وزیر اعظم سے بات چیت کے بعد آئی ایم ایف کو جواب دے گا۔ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف اور پاکستان نے مذاکرات جاری رکھنے پر اتفاق کیا ہے۔آئی ایم ایف نے پاکستان سے مذاکرات کا اعلامیہ جاری کردیا جس میں پیٹرول اور بجلی پر سبسڈیز ختم کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔آئی ایم ایف اعلامیے کے مطابق آئندہ بجٹ میں قرض پروگرام کے مقاصد کے حصول پر بھی زور دیا گیا ہے جبکہ مذاکرات جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا ہے۔آئی ایم ایف اعلامیے میں کہا گیا کہ تمام پاکستانیوں کے فائدے کیلئے میکرو اکنامک استحکام یقینی بنانے کیلئے پرعزم ہیں۔ پاکستانی حکام کیساتھ انتہائی تعمیری مذاکرات ہوئے۔آئی ایم ایف کا کہنا ہے کہ پاکستان نے گزشتہ جائزے میں طے شدہ پالیسیوں سے انحراف کیا۔وزارت خزانہ کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ آئی ایم ایف سے مذاکرات اگلے ہفتے کے شروع میں جاری رہیں گے، وزیرخزانہ (آج)جمعرات کو دوحا سے پاکستان واپس پہنچ رہے ہیں۔خیال رہے کہ پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان پالیسی مذاکرات دوحا میں ہوئے جس میں وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل اور قائم مقام گورنر اسٹیٹ بینک نے بھی شرکت کی۔

Recent Posts

ڈالر کی قیمت میں معمولی اضافہ

کراچی(قدرت روزنامہ)آج پاکستانی تبادلہ منڈیوں میں ڈالر کی قیمت میں قدرے اضافہ دیکھنے کو ملا…

4 mins ago

عمران خان کو سزا ہونا ممکن نہیں ،حکومت کی ساکھ خراب ہوچکی : اسد قیصر نے اگلی حکمت عملی بتا دی

کراچی (قدرت روزنامہ) رکن قومی اسمبلی سینئر رہنما تحریک انصاف اسد قیصر نے کہا ہےکہ…

12 mins ago

سینئر ترین جج جسٹس منصورعلی شاہ دوبارہ اے ڈی آر کمیٹی کے چیئرمین مقرر

جسٹس عائشہ اے ملک اور جسٹس شاہدوحید کمیٹی کےارکان ہوں گے،نوٹیفکیشن اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سپریم…

20 mins ago

27ویں ترمیم نے آنا ہی آنا ہے، کیونکہ ۔۔۔؟بیرسٹر علی ظفر نے اہم معاملات سے پردہ اٹھا دیا

اسلام آباد ( قدرت روزنامہ ) تحریک انصاف کے پارلیمانی لیڈر سینیٹر بیرسٹر علی ظفر…

31 mins ago

فلائی جناح کا احسن اقدام، لاہور اور ریاض کے درمیان براہ راست پروازوں کا آغاز

لاہور(قدرت روزنامہ)فلائی جناح، پاکستان کی کم لاگت والی ایئر لائن، اپنے بین الاقوامی نیٹ ورک…

35 mins ago

ایمان مزاری ، ہادی علی چٹھہ کا جسمانی ریمانڈ کالعدم قرار

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)اسلام آباد ہائیکورٹ نے ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کا جسمانی ریمانڈ…

38 mins ago