شوہر ارب پتی نہیں، ایک عام نوکری کرتے ہیں: غنا علی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ٹی وی اداکارہ غنا علی کا کہنا ہے کہ ان کے شوہر کے ارب پتی ہونے کی خبریں محض افواہ ہیں، وہ ایک عام نوکری کرتے ہیں۔غنا علی اپنے شوہر کی ظاہری شخصیت، نوکری کو ٹرول کرنے والوں کو کسی صورت نہیں بخشتیں۔

حال ہی میں غنا علی پر تنقید کرنے والوں کو جواب دیتے ہوئے ایک صارف نے لکھا کہ ’دیکھو تو اس نے اے ٹی ایم سے شادی کی ہے۔‘اس کمنٹ کے جواب میں غنا علی نے لکھا کہ ’نہ ہی وہ اے ٹی ایم ہیں اور نہ ہی کوئی ارب پتی، شوہر کے ارب پتی ہونے کی خبریں محض افواہ تھیں تاکہ ہمارے ذہنی سکون کو اثر انداز کیا جاسکے۔اداکارہ نے وضاحت دی کہ میرے شوہر ایک عام نوکری کرتے ہیں، اور الحمداللہ ہم ایک خوشگوار ازدواجی زندگی گزار رہے ہیں۔

کسی کو وضاحت دینے سے کچھ نہیں ہونے والا لہذا آپ بھی اپنے کام سے کام رکھیں، ایک ایسی صورتحال میں تو ضرور یہ اپنے کام سے کام رکھنے والی پالیسی ضرور اپنائے جب آپ پوری کہانی نہیں جانتے ہوں۔خیال رہے کہ غنا علی اب تک کے پاکستان کے کئی ڈراموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں جن میں سُن یارا، کس دن میرا ویاہ ہووے گا سیزن 4، سایہ دیوار بھی نہیں، ہانیہ، چھوٹی چھوٹی باتیں اور سراب سمیت دیگر ڈرامے شامل ہیں۔

اس کے علاوہ غنا علی پاکستان کی کچھ مشہور فلموں میں بھی کام کرچکی ہیں جن میں رنگریزہ، مان جاؤ نا، اور کاف کنگنا شامل ہیں۔

Recent Posts

نویا نویلی نندا نے سوشل میڈیا ٹرولنگ پر خاموشی توڑ دی

ممبئی (قدرت روزنامہ)بھارتی لیجنڈ اداکار امیتابھ بچن کی نواسی نویا نویلی نندا نے کہا ہے…

4 hours ago

مولانا فضل الرحمان کے بغیر بھی آئینی ترمیم منظور کرسکتے ہیں، رانا ثنا اللہ کا دعویٰ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) مسلم لیگ ن کے سینیئر رہنما رانا ثناء اللہ نے کہا…

4 hours ago

ویسٹ انڈیز کے سابق آل راؤنڈر ڈیوائن براوو نے تمام طرز کی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا

سینٹ لوشیا(قدرت روزنامہ)ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے ویسٹ انڈیز کے…

4 hours ago

آئی ایم ایف کیساتھ معاہدے کے کچھ نکات پر خیبرپختونخوا حکومت کا اعتراض

پشاور (قدرت روزنامہ) خیبر پختونخوا کی حکومت نے آئی ایم ایف کیساتھ معاہدے کے کچھ…

4 hours ago

آصف زرداری کی ڈپٹی کمشنر ذاکر بلوچ شہید کے گھر آمد، لواحقین سے اظہار تعزیت

کراچی(قدرت روزنامہ) صدر مملکت آصف علی زرداری کی کراچی میں ڈپٹی کمشنر ذاکر بلوچ شہید…

5 hours ago

پی ٹی آئی کا احتجاج، راولپنڈی میں میٹروبس سروس کہاں کہاں بند رہےگی؟ جانیے

راولپنڈی قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف نے کل راولپنڈی کے لیاقت باغ میں احتجاج کا…

6 hours ago