ریاض(قدرت روزنامہ) سعودی عرب نے اپنے ملک آنے والے تمام افراد کے لیے کورونا وائرس سے متعلق تمام پابندیوں کو ختم کردیا ہے۔
سعودی وزارت صحت نے مقامی ویکسی نیشن مہم کی کامیابی کا اعلان کرتے ہوئے غیر ویکسین شدہ افراد کو کسی بھی قسم کے ویزا کے ساتھ سعودی عرب میں داخل ہونے کی اجازت دے دی ہے۔
سعودی عرب آنے والے افراد کو ویکسی نیشن، پی سی آر ٹیسٹ یا قرنطینہ کے بغیر مملکت میں داخل ہونے کی اجازت ہوگی۔
واضح رہے کہ سعودی عرب میں ویکسی نیشن کی شرح 99 فیصد تک پہنچ گئی ہے جبکہ کورونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح 4 فیصد سے بھی کم ہے۔
دوسری جانب مسجد الحرام میں رمضان المبارک کے دوران اجتماعی افطار کی مشروط اجازت بھی دے دی ہے۔
حرمین شریفین انتظامیہ کے سربراہ ڈاکٹر عبدالرحمن السدیس کا کہنا ہے کہ اس سال رمضان المبارک میں عمرہ زائرین کی خدمت کے لئے بارہ ہزار خادمین تعینات کیے گئے ہیں جس میں خواتین بھی شامل ہیں۔
ان شرائط اور اقدامات کا مقصد حرمین شریفین میں روزہ داروں، نمازیوں، افطار کرنے اور کرانے والوں کی سلامتی کو یقینی بنانا ہے۔
نواز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز لندن سے پاکستان کیلئے روانہ لندن (قدرت روزنامہ)نواز…
خوش قسمتی سے ڈیلیٹ کیے گئے واٹس ایپ چیٹس کو بآسانی بحال کیا جا سکتا…
تحریک انصاف اورعالمی لابی کا 46 ممبران کانگرس سے صدر بائیڈن کو ایک اور خط…
پاکستان کی جانب سے عثمان خان نصف سینچری بنانے والے میچ کے واحد کھلاڑ ے…
پاکستان کے اندرونی معاملات میں مداخلت کی باضابطہ درخواست واشنگٹن(قدرت روزنامہ) تحریک انصاف کے حمایتیوں…