نوجوت سنگھ سدھو جیل کے کلرک بن گئے

پٹیالہ (قدرت روزنامہ)سال 1988 کے روڈ ریج کیس میں گرفتار کانگریس رہنما اور سابق بھارتی کرکٹر نوجوت سنگھ سدھو جیل میں بطور کلرک کام کریں گے۔بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق نوجوت سنگھ سدھو، جنہیں حال ہی میں ایک سال کی سخت قید کی سزا سنائی گئی ہے، پٹیالہ سینٹرل جیل میں کلرک کے طور پر کام کریں گے جہاں انہیں اپنی سزا پوری کرنے کے لیے رکھا گیا ہے۔ جیل حکام کا کہنا ہے کہ سدھو سیکیورٹی خدشات کی وجہ سے کام کے لیے باہر نہیں جائیں گے اور فائلیں اُن کی بیرک میں بھیجی جائیں گی۔
رپورٹس کے مطابق جیل میں رہتے ہوئے، سدھو تین ماہ تک بغیر تنخواہ کے تربیت حاصل کریں گے۔ اس کے بعد، اُنہیں غیر ہنر مند یا ہنر مند کے طور پر درجہ بندی دی جائے گی۔قیدی روزانہ کی بنیاد پر 30 سے 90 روپے کماتے ہیں جبکہ اُن کی اجرت اُن کے بینک اکاؤنٹ میں منتقل کی جائے گی۔
روڈ ریج کیس کیا ہے؟
روڈ ریج مقدمے میں یہ الزام شامل ہے کہ 27 دسمبر 1988 کو سدھو نے کار پارکنگ میں بحث کے دوران گرنام سنگھ نامی شخص کے سر پر مکّامارا تھا جس سے اس کی موت ہوئی تھی۔بھارتی سپریم کورٹ نے سدھو پر 1000روپے جرمانہ عائد کرکے انہیں رہا کردیا تھا، تاہم اس حوالے سے ہلاک ہونے والے شخص کے خاندان نے نظرثانی درخواست دائر کی تھی، جس میں ان کو سزا سنائی گئی۔
سدھو نے بھارتی سپریم کورٹ کے پہلے کے حکم کا حوالہ دیتے ہوئے اپنے خلاف روڈ ریج کیس کا دائرہ بڑھانے کی درخواست کی مخالفت کی ہے جس میں کہا گیا تھا کہ اس بات کا کوئی ثبوت نہیں ہے کہ گرنام سنگھ کی موت ضرب لگنے سے ہوئی تھی۔

Recent Posts

اے آئی کی تیار کردہ جعلی تصاویر، ویڈیوز کیسے شناخت کریں؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)آرٹیفیشل انٹیلی جنس کے ذریعے تیار کردہ جعلی ویڈیوز اور تصاویر موجودہ…

9 mins ago

آئی ایم ایف نے ایف بی آر سے نئے ٹیکس اقدامات پر بریفنگ مانگ لی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)عالمی مالیاتی ادارے ( آئی ایم ایف) نے ایف بی آر سے 6…

16 mins ago

مسلح ملزمان نے سابق ڈی آئی جی کے بیٹے کی گاڑی چھین لی

کراچی(قدرت روزنامہ)سچل تھانے کی حدود سے سابق ڈی آئی جی کے بیٹے کی جعلی نمبر…

25 mins ago

بھارتی اداکارہ کار حادثے میں چل بسیں، اہلخانہ شدید زخمی

حیدرآباد دکن(قدرت روزنامہ)کنڑ ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ پاویترا جےرام کی کار کو حادثہ پیش…

30 mins ago

بابر اعظم کا ایک اور ریکارڈ، سب کپتانوں سے آگے نکل گئے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے ایک اور اعزاز اپنے…

42 mins ago

کسانوں سے گندم نہ خریدنے کا فیصلہ، کیا نئے بحران کو جنم دے گا؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پنجاب حکومت نے کسانوں سے نہ صرف رواں سال بلکہ آئندہ سال…

51 mins ago