کورونا ویکسین کی دوسری خوراک کب لگواسکتے ہیں،ڈاکٹر فیصل سلطان نےبتادیا

(قدرت روزنامہ) ڈاکٹر فیصل سلطان نے کوروناویکسی نیشن سے متعلق اہم تازہ ہدایات جاری کردیں،انکا کہنا ہے کہ  ویکسین کی دوسری خوراک مخصوص وقت گزرنے کی بعد کسی بھی وقت لی جاسکتی ہے۔

پیر کو کورونا ویکسینیشن کی دوسری خوراک کے متعلق معاون خصوصی ڈاکٹر فیصل سلطان نے ٹویٹ میں بتایا ہے کہ ویکسین کی دوسری خوراک مخصوص وقت گزرنے کی بعد کسی بھی وقت لی جاسکتی ہے۔ سائنوفارم 3 ہفتے، سائنو ویک اور ایسٹرازینیکا ویکسین کی 4 ہفتے کے بعد دوسری خوراک لے لیں۔

انہوں نے واضح کیا کہ ویکسین کی دوسری خوراک کیلئے 1166 سے مسیج کیلئے انتظار نہ کریں۔ ایس ایم ایس کیلئے سائنوفارم کا 6، سائنو ویک اور ایسٹرازینیکا کا 12 ہفتوں کا انتظار ضروری نہیں ہے

ہفتے کو این سی او سی کے سربراہ اسد عمر نے ٹویٹ کرتے ہوئے بتایا کہ 4 ہفتے پہلے50 سال سے زائد عمر 2 کروڑ 72 لاکھ افراد میں سے 21 فیصد نے وائرس سے بچاؤ کی ویکسین کی ایک خوراک لگوائی تھی، تاہم اب یہ تعداد21 فیصد سے بڑھ کر 33 فیصد پر آگئی ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ 50 سال اور زائد عمر کے شہری ویکسین لگوائیں۔ دوسری جانب کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے سائنو فارم ویکسین کی مزيد 20 لاکھ خورا  کیں  پاکستان پہنچ گئی ہیں۔

Recent Posts

ریشبھ پنت کے ساتھ تعلقات کی افواہوں پر اروشی روٹیلا میدان میں آگئیں

ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی ووڈ اداکارہ اروشی روٹیلا نے بھارتی کرکٹر ریشبھ پنت کے ساتھ تعلقات…

4 hours ago

آئی ایم ایف سے مذاکرات کے دوران چین کا مسلسل تعاون قابل تحسین ہے، وزیر اعظم شہباز شریف

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیراعظم پاکستان میاں شہباز شریف نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف سے…

5 hours ago

گورنر پنجاب کے بیان پر وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کاردعمل آ گیا

لاہور ( قدرت روزنامہ ) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے گورنر پنجاب کے بیان…

5 hours ago

سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ترمیمی آرڈیننس 2024 کی کابینہ سے منظوری کا امکان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وفاقی کابینہ سے سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ترمیمی آرڈیننس 2024 کی…

5 hours ago

اعظم تارڑ اور بلاول بھٹو کو بھی آئینی ترامیم کے مسودے کا کچھ پتا نہیں ہے، عمر ایوب

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)…

5 hours ago

مخصوص نشستیں: الیکشن ایکٹ میں ترمیم کے بعد سپریم کورٹ کے فیصلے پر عمل نہیں ہوسکتا، اسپیکر

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے الیکشن کمیشن کو خط لکھ دیا…

6 hours ago