اسلام آباد (قدرت روزنامہ)نامور ہالی ووڈ سپر اسٹار ٹام کروز کی نئی فلم ’ٹاپ گن:میوریک‘ ان کے کیریئر کی سب سے بہترین فلم ثابت ہوسکتی ہے۔ بتایا جارہا ہے کہ یہ فلم ریلیز کے پہلے ہی ہفتے میں ساڑھے 12 کروڑ ڈالر کا بزنس کرلے گی۔ بےپناہ شہرت کے باوجود ماضی میں کبھی ایسا نہیں ہوا کہ ٹام کروز کی کوئی فلم پہلے ہی ہفتے میں 10 کروڑ ڈالر سے زائد کا بزنس کرے لیکن رپورٹس سے معلوم ہو رہا ہے کہ ’ٹاپ گن:میوریک‘ پہلے ہی ہفتے کے دوران بڑا بزنس کرسکتی ہے۔
ہالی ووڈ رپورٹر نامی امریکی جریدے میں شائع ہونے والی رپورٹ کے مطابق ٹاپ گن 2 ڈومیسٹک باکس آفس پر ٹام کروز کی سب سے بڑی فلم بننے والی ہے، تخمینہ لگایا گیا ہے کہ فلم ریلیز ہونے کے صرف چار دن میں 9 کروڑ 20 لاکھ ڈالر کا ہندسہ عبور کرلے گی۔
ریلیز کے پہلے ہی ہفتے میں سب سے زیادہ منافع کمانے والی ٹام کروز کی فلم ’وار آف دی ورلڈز‘ ہے، یہ فلم سنہ 2005 میں ریلیز ہوئی تھی اور اس نے پہلے ہی ہفتے میں 6 کروڑ 49 لاکھ ڈالر کا بزنس کیا تھا۔ بعدازاں 2012 میں ریلیز ہونے والی ’مشن امپوسیبل – فال آؤٹ‘ جس نے مجموعی طور پر 78 کروڑ 70 لاکھ ڈالر کا بزنس کیا تھا لیکن یہ فلم بھی پہلے ہفتے میں 6 کروڑ 10 لاکھ ڈالر کا بزنس کرسکی تھی۔
تاہم رپورٹ کی روشنی میں اگر 12 کروڑ 50 لاکھ ڈالر کا تخمینہ درست ثابت ہوگیا تو ’ٹاپ گن:میوریک‘ کمائی کے اعتبار سے اس سال کی تیسری سب سے بہترین اوپننگ والی فلم بن جائے گی۔رواں سال ریلیز ہونے والی ’ڈاکٹر اسٹرینج‘ اور ’بیٹ مین‘ نے پہلے ہی ہفتے بالترتیب 18 کروڑ 70 لاکھ اور 13 کروڑ 40 لاکھ ڈالر کا بزنس کیا تھا۔
خیال رہے کہ ’ٹاپ گن:میوریک‘ ٹام کروز کی مشہور زمانہ فلم ’ٹاپ گن‘ کا سیکوئیل ہے، اس سیریز کی پہلی فلم 1986 میں ریلیز ہوئی تھی۔اس فلم نے ٹام کروز کے متعلق یہ تاثر قائم کردیا تھا کہ وہ ایک نفع بخش اداکار ہیں، ٹاپ گن کا بجٹ صرف ایک کروڑ 50 لاکھ ڈالر تھا لیکن اس نے مجموعی طور پر 35 کروڑ 70 لاکھ ڈالر کمائے تھے۔
تمام اسکول، کالج اور یونیورسٹیاں آن لائن کی جارہی ہیں، مریم اورنگزیب لاہور (قدرت روزنامہ)حکومت…
26ویں آئینی ترمیم کے بعد صرف پروسیجر تبدیل ہوا ہے، جسٹس محمد علی مظہر کے…
کراچی (قدرت روزنامہ)سندھ ہائی کورٹ نے آوان بم برآمدگی کیس کے ملزم یونس کی سزا…
لاہور (قدرت روزنامہ) سینئر وزیر پنجاب مریم اورنگزیب نے لاہور اور ملتان میں ہیلتھ ایمرجنسی…
کراچی(قدرت روزنامہ)شدید دھند کی وجہ سے مختلف ائیرپورٹس پر فلائٹ آپریشن شدید متاثرہونے سے 11…
ممبئی (قدرت روزنامہ) بھارت کے معروف سابق کھلاڑی نوجوت سنگھ سدھو نے پانچ سال بعد…