اسلام آباد (قدرت روزنامہ)کئی ریستوراں ایسے بھی ہیں جنہوں نے اپنی اسپیشل ڈش (پکوان) کا نام بولی وُڈ کی مشہور شخصیات کے نام پر رکھا ہے۔ تو آئیے آج ہم مشہور اداکاروں کے نام سے منسوب 4 پکوانوں پر ایک نظر ڈالتے ہیں۔
کرینہ میسو
کرینہ کپور، جنہوں نے شاید دنیا بھر کا سفر کیا ہے اور عالمی معیار کے باورچیوں کے بہترین پکائے ہوئے کھانوں کا مزہ چکھا ہے، نینا کے کچن کی بانی اور مالک نینا پردھان کے بنائے ہوئے اس ترامیسو پر اپنا دل ہار بیٹھیں۔
انہوں نے انسٹاگرام اسٹوریز پر اطالوی میٹھے کی تصویر پوسٹ کی اور لکھا، “دنیا کا سفر صرف کلمپونگ میں بہترین تیرامیسو تلاش کرنے کے لیے کیا۔”
انہوں نے صرف ایک انسٹاگرام اسٹوری لگائی اور نینا پردھان کی ترامیسو مشہور ہوگئی۔ اب ہر کوئی اس اطالوی سویٹ ڈش کو چکھنا چاہتا تھا، دیکھتے ہی دیکھتے فروخت دگنی ہوگئی۔ اب انہوں نے اپنی سویٹ ڈش کا نام اداکارہ کے نام پر رکھا ہے۔
دیپیکا پڈوکون ڈوسا
ٹیکساس کے ایک ریستوراں میں ساؤتھ انڈین ڈش ڈوسے کا نام دیپیکا پڈوکون کے نام پر رکھا گیا ہے۔ رنویر سنگھ نے ریسٹورنٹ کے مینیو کارڈ کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ میں اسے کھاؤں گا۔
سنجو بابا چکن
کیا آپ جانتے ہیں ممبئی کے ایک ریسٹورنٹ میں سنجے دت کے نام پر ایک ڈش ہے؟
نور محمدی ہوٹل میں چکن ڈش پیش کی جاتی ہے، جس کی ترکیب مالک کو خود اداکار نے دی تھی۔ اس ڈش کا نام سنجو بابا چکن ہے۔
ہما قریشی سلاد
ہُما قریشی کے پسندیدہ ایک اطالوی ریسٹورنٹ میں ان کے نام سے منسوب ایک سلاد ہے جس میں کم سے کم تیل سے پکی ہوئی سبزیاں رکھی گئی ہیں۔
سب سے بڑھ کر یہ کہ جب ہما وارانسی میں گینگز آف واسے پور کی شوٹنگ کر رہی تھیں، تو وہاں بھی ایک ریسٹورنٹ جس کا نام ’واٹیکا اِن وارانسی‘ نے بھی ان کے نام سے ایک ڈش منسوب کی جسے ’ہما قریشی اسپیشل‘ کے نام سے جانا جاتا ہے۔
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ملائیشیا کی ایک خاتون نے اپنے بستر پر پڑے شوہر کی دیکھ…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ فوجی سربراہان کی مدت…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بھارت کی جانب سے دیگر ممالک کے معاملات میں دخل اندازی ایک…
پشاور(قدرت روزنامہ)خیبر پختونخوا اسمبلی نے خیبر پختونخوا کابینہ ممبران کے ہاؤس رینٹ مراعات میں اضافے…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ملک کی معروف اداکارہ وینا ملک نے انکشاف کیا ہے کہ ان…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پنجاب حکومت نے اورنج لائن ٹرین اور میٹرو بس میں معذور افراد…