پیازکے ایسے فائدے جنہیں آپ کے لئے جاننا ضروری ہے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پیاز ایک ایسی سبزی ہے جس کے بغیر شاید ہی پکوان تیار کیا جاتا ہو، یہ کھانوں کا ذائقہ ہی نہیں بڑھاتی ہے بلکہ اس کے اندر کئی ایسے اجزاء پائے جاتے جو بہت سے امراض کے علاج میں بھی مدد فراہم کرتے ہیں۔
دنیا بھرمیں پیاز کی کئی اقسام پائی جاتی ہیں تاہم تمام ہی پیاز صحت بخش اجزاء سے بھرپور ہوتی ہیں۔ کم کیلوریز لئے اس حیرت انگیز سبزی میں پوٹاشیم، وٹامن بی چھ اور سی کی کثیر مقدار کے ساتھ دیگر وٹامنز اور منرلز وافر مقدار میں موجود ہوتے ہیں۔
پیاز ایک سبزی ہے جو سال بھر دستیاب ہوتی ہے یہ گھروں میں ہفتوں تک تازہ رہ سکتی ہیں تاہم اسے آلو کے قریب نہیں رکھنا چاہئے کیونکہ آلو سے نمی خارج ہوتی رہتی ہے جو پیاز کو خراب کر سکتی ہے۔یہاں پر اس ورسٹائل سبزی کے حیرت انگیز فائدے بیان کیے جارہے ہیں جنہیں آپ کے لئے جاننا نہایت ضروری ہے۔
پیاز کھائیں دل کی صحت بڑھائیں
پیاز کو غذا میں شامل رکھنا دل کو توانا بنانے میں کلیدی کردار ادا کرتا ہے اس میں پولیفینول نامی کیمیکل پایا جاتا ہے جو بلڈ پریشر اور ٹرائی گلیسرائیڈ کو توازن میں رکھنے میں مدد فراہم کرتا ہے خصوصاً گہرے رنگ کی پیاز میں یہ کیمیکل وافر مقدار میں موجود ہوتا ہے تحقیق کے مطابق ایسی پیاز جس میں آنسونہیں آئیں امراض قلب سے بچانے میں معاون ثابت ہوتی ہے۔
قوت مدافعت میں اضافہ کریں
پیاز مدافعتی صحت بڑھانے، سوزش سے بچانے اور دیگر کئی امراض کے لئے اینٹی آکسیڈینٹ سے بھرپور ہوتی ہیں پیاز بیماریوں اور فری ریڈیکل سے تحفظ دینے والے صحت بخش خواص سے بھری ہوتی ہے۔ جو جسم میں خلیوں کی ٹھوٹ پھوٹ کی مرمت اور ان کی حفاظت میں مددکرتے ہیں۔ پیاز فلیونائیڈز کے حصول کا بہترین ذریعہ ہے یہ طاقت ور ترین اینٹی آکسیڈینٹ ہیں جو ہلکے رنگ کی نسبت گہرے رنگ کی پیاز میں زیادہ پایا جاتا ہے یہ اندرونی سوزش کو کم کرنے اور فری ریڈیکل سے بچانے، مضبوط مدافعتی نظام کے ساتھ مجموعی صحت کو بہتر بنانے کا باعث بنتا ہے۔
کینسر سے تحفظ فراہم کرے
ایک تحقیق کے مطابق گہرے رنگ کی پیاز کئی طرح کے کینسر کے خلیات کوکم کرنے میں سب سے زیادہ مؤثر ہیں اس کی وجہ پیاز میں موجود اینتھوسائنین نامی ایک اینٹی آکسیڈینٹ ہے، ساتھ ہی اس میں ایسے مرکبات بھی پائے جاتے ہیں جو ٹیومر کو روکنے میں مدد فراہم کرتے ہیں

Recent Posts

مناہل ملک فحش ویڈیو لیک ہونے کے بعد بھارت میں مقبول ہو گئیں

لاہور (قدرت روزنامہ )بھارت میں ان دنوں پاکستان کی ٹک ٹاک اسٹار مناہل ملک کی…

1 min ago

نیشنل پارٹی پر تنقید برائے تعمیر کی تھی مگر سوالوں کا جواب دینے کی بجائے وہ ذاتیات پر اتر آئے، بی این پی

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی بیان نیشنل پارٹی کے بیان کے رد عمل میں…

3 mins ago

سیف اللہ رودینی کو لاپتہ ہوئے 11 سال مکمل ہونے پر سوشل میڈیا پر مہم چلائی جائے گی، بی وی جے

کوئٹہ (قدرت روزنامہ)بلوچ وائس فار جسٹس کی جانب سے جاری پریس ریلیز بیان میں کہا…

16 mins ago

کوئٹہ، پولیس سے مذاکرات کے بعد بچے کے اغوا کیخلاف احتجاجی دھرنا موخر

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)کوئٹہ سے تاجر کے بیٹے کواغواء کرلیا گیا، تاجروں اور لواحقین نے کوئٹہ اور…

30 mins ago

پی بی 8 سبی کے ضمنی انتخاب، سیکیورٹی کے لئے ایف سی کی تعیناتی کی منظوری

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)وفاقی حکومت نے بلوچستان اسمبلی کے حلقہ پی بی 8سبی کے ضمنی انتخاب میں…

36 mins ago

بلوچستان کے وسائل سیکیورٹی کے نام پر ہڑپ کیے جارہےہیں، مولاناہدایت الرحمان

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)امیر جماعت اسلامی بلوچستان ایم پی اے مولاناہدایت الرحمان بلوچ نے کہاکہ سیکورٹی اداروں…

44 mins ago