نیب قوانین میں ترامیم کا بل منظور

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)قومی اسمبلی اجلاس میں احتساب بیورو آرڈیننس 1999میں ترمیم کا بل کثرت رائے سے منظور کر لیا۔ترامیم کے مطابق نیب گرفتار شدگان کو 24 گھنٹوں میں نیب کورٹ میں پیش کرنے پابند ہوگا، کیس دائر ہونے کے ساتھ ہی گرفتاری نہیں ہوسکے گی۔
وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے قومی اسمبلی کے اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نیب اب 6 ماہ کی حد کے اندر انکوئری کا آغاز کرنے کا پابند ہوگا، اس سے پہلے نیب 4 سال تک انکوائری شروع نہیں کرتا تھا۔
انہوں نے مزید کہا کہ نیب انکوائری کے لیے وقت کی حد کا پابند نہیں تھا تاہم اب نیب گرفتار شدگان کو 24 گھنٹوں میں نیب کورٹ میں پیش کرنے پابند ہوگا۔
ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ نیب گرفتاری سے پہلے کافی ثبوت کی دستیابی یقینی بنائے گا اور ریمانڈ 90 دن سے کم کرکے 14دن کردیا گیا۔بل کے مطابق وفاقی یا صوبائی ٹیکس معاملات نیب کے دائرہ اختیار سے نکال دیے گئے جبکہ چیئرمین نیب کی ریٹائرمنٹ کے بعد کا طریقہ کار وضع کر دیا گیا۔
بل کے مطابق چیئرمین نیب کی ریٹائرمنٹ پر ڈپٹی چیئرمین قائم مقام سربراہ ہوں گے، ڈپٹی چیئرمین کی عدم موجودگی میں ادارے کے کسی سینئر افسر کو قائم مقام چیئرمین کاچارج ملے گا اور مالی فائدہ نہ اٹھانے کی صورت میں وفاقی یا صوبائی کابینہ کے فیصلے نیب کے دائرہ اختیار میں نہیں آئیں گے۔
کسی بھی ترقیاتی منصوبے یا اسکیم میں بےقائدگی نیب کے دائرہ اختیار میں نہیں آئے گی، کسی بھی ریگولیٹری ادارے کے فیصلوں پر نیب کارروائی نہیں کر سکے گا اور احتساب عدالتوں میں ججز کی تعیناتی 3 سال کے لیے ہوگی، احتساب عدالت کے جج کو ہٹانے کے لیے متعلق ہائی کورٹ کے چیف جسٹس سے مشاورت ضروری ہوگی۔
بل میں یہ بھی شامل کیا گیا ہے کہ نئے چیئرمین نیب کے تقرر کے لیے مشاورت کا عمل 2 ماہ پہلے شروع کیا جائے گا، نئے چیئرمین نیب کے تقرر کے لیے مشاورت کا عمل 40 روز میں مکمل ہوگا، وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈر میں اتفاق رائے نہ ہونے پر تقرر کا معاملہ پارلیمانی کمیٹی کو جائےگا، پارلیمانی کمیٹی چیئرمین نیب کا نام 30 روز میں فائنل کرے گی جبکہ چیئرمین نیب کی 3 سالہ مدت کے بعد اسی شخص کو دوبارہ چیئرمین نیب نہیں لگایا جائے گا۔

Recent Posts

راستے بند، بانیٔ پی ٹی آئی، بشریٰ بی بی کیخلاف توشہ خانہ کیس ٹو، 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کی سماعت ملتوی

راولپنڈی (قدرت روزنامہ) راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں قائم عدالت میں بانیٔ پی ٹی آئی…

5 mins ago

اسٹیبلشمنٹ طاقت سے بلوچستان کے مسئلے کا حل چاہتی ہے جو کبھی بھی حل نہیں ہوگا، مالک بلوچ

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)نیشنل پارٹی کے سربراہ ڈاکٹر مالک بلوچ نے کہا ہے کہ بلوچستان کا مسئلہ…

6 mins ago

پاکستان سے اربوں ڈالرز کی کھجور ایکسپورٹ متاثر ہونے کی ممکنہ وجہ سامنے آ گئی

کراچی (قدرت روزنامہ) گورنر سندھ کامران ٹیسوری کا کہنا ہے کہ پاکستان اربوں ڈالرز کی…

14 mins ago

لیہ میں زمین کا تنازع، خاتون کی دو بیٹیوں سمیت خودکشی کی کوشش

لیہ (قدرت روزنامہ) لیہ میں گھریلو جھگڑے میں خاتون نے 2 بیٹیوں سمیت مبینہ طور…

17 mins ago

محمد وسیم نے ڈبلیو بی ایف کی رینکنگ فائٹ میں جارجیئن باکسر کو ناک آؤٹ کردیا

ویلیٹا (قدرت روزنامہ) پاکستان کے محمد وسیم نے ڈبلیو بی ایف کی رینکنگ فائٹ میں…

24 mins ago

حب، دو دن سے قومی شاہراہ پر ٹریفک بلاک، ہزاروں مسافر ویرانے میں پھنس گئے

حب(قدرت روزنامہ)قومی شاہراہ N25لک بدوک NHAکا مرمتی کام وبال جان بن گیا ایک کنٹینر خراب…

36 mins ago