لاہور کے بعد راولپنڈی سے بھی 4 لڑکیاں لاپتہ ہو گئیں

راولپنڈی(قدرت روزنامہ) راولپنڈی کے علاقے رتہ اور گنج منڈی سے 4 لڑکیاں لاپتہ ہو گئیں۔تفصیلات کے مطابق گذشتہ کچھ عرصہ میں پاکستان کے مختلف اور بڑے شہروں سے بچیوں کے لاپتہ ہونے کے کئی واقعات رپورٹ ہوئے ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق راولپنڈی کے علاقے رتہ اور گنج منڈی سے بھی چار لڑکیوں کے لاپتہ ہونے کی اطلاعات ہیں۔حنا نور اور لائقہ میر تھانہ رتہ امرال کی حدود سے 5 جولائی کو لاپتہ ہوئیں۔اس کے علاوہ بشریٰ اور امبر عباسی 7 اگست کو تھانہ گنج منڈی کے علاقے سے لاپتہ ہوئیں۔لاپتہ ہونے والی چاروں لڑکیاں گھر سے سکول اور ٹیوشن جانے کے لیے نکلی تھیں۔بچیوں کے والدین سراپا احتجاج ہیں۔ 5 جولائی کو لاپتہ ہونے والی لڑکیوں کے حوالے سے مقدمہ بھی درج کر لیا گیا ہے۔

اس سے قبل لاہور سے چار بچیوں کے لاپتہ ہونے کا بھی واقع سامنے آیا تھا۔جنہیں چار روز بعد بازیاب کرایا گیا تھا۔۔بچیاں چار روز تک لاپتہ رہیں اور ملزمان کے پاس رہیں۔پولیس ذرائع کے مطابق بچیوں کے ساتھ کوئی غیر اخلاقی حرکت نہیں کی گئی،بچیوں کے کئی روز تک لاپتہ ہونے نے کئی سوالات بھی کھڑے کر دئیے ہیں کیونکہ واقعے کا مقدمہ کافی دیر سے درج کیا گیا تھا۔پولیس نے بچیوں کی بازیابی کے لیے بڑی ٹیمیں تشکیل دی تھیں۔ پولیس نے بتایا کہ 3 اگست کو ساہیوال پولیس نے ملزم شہزاد کے گھر پر قحبہ خانہ کی اطلاع پر چھاپہ مارا۔ شہزاد کے قحبہ خانہ سے 5 لڑکیاں برآمد ہوئیں جس کا مقدمہ ساہیوال کے تھانہ ناغلہ منڈی میں درج ہوا۔ پولیس نے بتایا کہ شہزاد اس مقدمہ میں ضمانت پر رہا ہو کر آیا تو اُس نے ایک شخص نعیم سونو سے رابطہ کیا۔
علاوہ ازیں پاکپتن سے بھی چار بچیاں لاپتہ ہوئی تھیں۔ وزیراعلی پنجاب کے نوٹس کے بعد پاکپتن سے گمشدہ 4 بہنیں لاہور سے مل گئیں، لڑکیاں چچا کے ڈر سے گھر سے فرار ہوئی تھیں۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ بچیوں سے مزید تفتیش کے بعد انہیں بحفاظت والدین کے حوالے کیا جائے گا- پولیس نے وزیراعلی پنجاب کی جانب سے اس واقعے کا نوٹس لیے جانے کے بعد چاروں بہنوں کو تلاش کرنے کیلئے کارروائی کا بھرپور آغاز کیا تھا، جس کے بعد پولیس کو یہ اہم کامیابی ملی

Recent Posts

بے گناہ مزدوروں کاقتل کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں، وزیر داخلہ

سلام آباد(قدرت روزنامہ)وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی پنجگور کے علاقے میں فائرنگ کے واقعہ کی…

3 hours ago

وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی پنجگور میں مزدوروں کے بہمانہ قتل کی مذمت

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی پنجگور میں مزدوروں کے بہمانہ قتل کی…

3 hours ago

پنجگور میں مسلح افراد کی گھر میں گھس کر فائرنگ، 7 مزدور جاں بحق

کوئٹہ)(قدرت روزنامہ) بلوچستان کے علاقے پنجگور میں ایک گھر پر فائرنگ کے نتیجے میں 7…

3 hours ago

جاپان کے سفیر مٹسو ہیروواڈا کی مسلم لیگ (ن)کے صدر نوازشریف اور وزیر اعلیٰ مریم نواز سےملاقات

لاہور(قدرت روزنامہ ) مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد نواز شریف اوروزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازسے…

4 hours ago

وزیراعظم نے اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے خطاب میں قوم کی ترجمانی کی، وزیر دفاع

نیویارک (قدرت روزنامہ)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے اقوام…

5 hours ago

تحریک انصاف کا احتجاج کس نے ختم کرنے کا فیصلہ کیا؟

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف کے ذرائع کا کہنا ہے کہ احتجاج ختم اور برہان…

5 hours ago