چینی ویکسین سائنوفارم کی ایک اور کھیپ پاکستان پہنچ گئی

(قدرت روزنامہ)عالمی وبا کورونا وائرس کے خلاف چینی دوا ساز کمپنی سائنوفارم کی تیار کردہ ویکسین کی دوسری کھیپ پاکستان پہنچادی گئی۔

پی آئی اے کی خصوصی پرواز میں کورونا ویکسین کی دوسری کھیپ جس میں 6 لاکھ 80 ہزار ڈوزز شامل پاکستان پہنچائی گئی۔ ذرائع کے مطابق سائنوفارم ویکسین صوبوں کو حسب ضرورت فراہم کی جائے گی۔

خیال رہے کہ  آبادی کے لحاظ سے ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی میں کورونا ویکسین کی قلت پیدا ہوگئی ہے۔

محکمہ صحت سندھ کے ذرائع مطابق  کراچی کے کئی مراکز میں سائنوفارم، سائنوویک اورایسٹرا زینیکا ویکسین کی کمی کا سامنا ہے جس کے سبب شہریوں کو مشکلات پیش آرہی ہیں۔

ذرائع کے مطابق نیو کراچی، لیاقت آباد اور لیاری کے ویکسینیشن سنٹرز میں ویکسین کی سپلائی بند ہونے کے بعد ویکسی نیشن معطل کر دی گئی ہے۔

پاکستان میں لائی گئی ویکسین کی کھیپ فیڈرل آئی پی آئی کے مرکزی ویئر ہاؤس منتقل کر دی گئی ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز سائینوفارم ویکسین کی پہلی کھیپ 7 لاکھ 92 ہزار ڈوزز کے ساتھ چین سے پاکستان پہچائی گئی تھی۔

Recent Posts

ریشبھ پنت کے ساتھ تعلقات کی افواہوں پر اروشی روٹیلا میدان میں آگئیں

ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی ووڈ اداکارہ اروشی روٹیلا نے بھارتی کرکٹر ریشبھ پنت کے ساتھ تعلقات…

4 hours ago

آئی ایم ایف سے مذاکرات کے دوران چین کا مسلسل تعاون قابل تحسین ہے، وزیر اعظم شہباز شریف

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیراعظم پاکستان میاں شہباز شریف نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف سے…

5 hours ago

گورنر پنجاب کے بیان پر وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کاردعمل آ گیا

لاہور ( قدرت روزنامہ ) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے گورنر پنجاب کے بیان…

5 hours ago

سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ترمیمی آرڈیننس 2024 کی کابینہ سے منظوری کا امکان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وفاقی کابینہ سے سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ترمیمی آرڈیننس 2024 کی…

5 hours ago

اعظم تارڑ اور بلاول بھٹو کو بھی آئینی ترامیم کے مسودے کا کچھ پتا نہیں ہے، عمر ایوب

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)…

5 hours ago

مخصوص نشستیں: الیکشن ایکٹ میں ترمیم کے بعد سپریم کورٹ کے فیصلے پر عمل نہیں ہوسکتا، اسپیکر

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے الیکشن کمیشن کو خط لکھ دیا…

6 hours ago