پاکستانیوں کا عمرہ کی سعادت کا ڈیڑھ سال کا انتظار بالآخر ختم ہو گیا

ریاض(قدرت روزنامہ) کورونا کی وبا کی وجہ سے پاکستانیوں سمیت دُنیا بھر کے لاکھوں افراد عمرہ کی سعادت سے محروم تھے اور ایک ایک دن گن رہے تھے کہ کب پابندی ہٹے اور وہ عمرہ کی سعادت حاصل کرنے کے ساتھ رب کے گھر کا طواف اور محبوب ترین ہستی نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے روضہ مبارک اور مسجد نبوی کی زیارت کر سکیں۔ ان روح پرور مناظر سے بہرہ ور ہونے کی گھڑی آن پہنچی ہے۔
سعودی حکومت نے کورونا ویکسی نیشن مکمل کروانے والے غیر ملکی مسلمانوں کو عمرہ کرنے کی اجازت دے دی ہے جن میں پاکستانی باشندے بھی شامل ہیں۔ پاکستان سے جانے والے تمام زائرین پر ویکسین کی دونوں خوراکیں لگوانے کے علاوہ قرنطینہ کی پابندی بھی عائد کی گئی ہے۔ سعودی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ عازمین عمرہ کو حج کی درخواست کے ساتھ کورونا ویکسی نیشن کا سرٹیفکیٹ بھی شامل کرنا ہوگا، ورنہ ان کی درخواست پر غور نہیں کیا جائے گا۔کورونا ویکسین لگوا چکے افراد پر بھی کورونا ایس او پیز پر مکمل عمل درآمد کرنا لازمی ہوگا جن میں ماسک پہننے اور سماجی فاصلہ اختیار کرنے کی پابندی شامل ہے۔ ایسے عمرہ زائرین جنہوں نے چینی ویکسینز سائنو فارم یا سائنو ویک کی دونوں خوراکیں لگوا رکھی ہیں، انہیں عمرہ کی اجازت تبھی ملے گی ، اگر وہ سعودیہ میں منظور شدہ چار ویکسینزفائزر، ایسٹرا زینیکا، موڈرنا اور جانسن اینڈ جانسن میں سے کسی ایک ویکسین کا بوسٹر شاٹ یعنی تقویتی انجکشن بھی لگوائیں گے۔
واضح رہے کہ پاکستان سمیت نو ممالک بھارت، ارجنٹائن، برازیل، مصر، انڈونیشیا، لبنان، جنوبی افریقہ اور ترکی سے آنے والے عمرہ زائرین پر قرنطینہ کی شرط بھی لاگو ہو گی۔ سعودی وزارت حج و عمرہ نے اعلان کیا ہے کہ مقامی شہریوں اور مقیم افراد کے علاوہ 9 اگست 2021ء سے دُنیا کے مختلف ممالک سے عمرہ کی درخواستوں کی وصولی کاعمل مرحلہ وار شروع ہو جائے گا۔ ابتدائی طور پر ماہانہ 60 ہزار معتمرین کی گنجائش رکھی جائے گی اور پھر 8 مرحلوں میں ان کی گنتی بڑھائی جائے گی۔ اس طرح یہ گنجائش ماہانہ 20 لاکھ افراد کی عمرہ ادائیگی تک پہنچائی جائے گی۔ وزارت حج و عمرہ کے مطابق عمرے کے پرمٹ ”اعتمرنا“ اور ”توکلنا‘ ایپلی کیشنز کے ذریعے جاری کیے جائیں گے۔

Recent Posts

کراچی سٹی کورٹ، جہاں رشوت کے عوض قیدیوں کے لیے بہت کچھ میسر ہے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)کراچی میں گولڈ میڈلسٹ انجینیئر ارتقا معین قتل کیس کا مرکزی ملزم…

8 mins ago

ڈیموکریٹک امیدوار کے طور پر امریکی صدر جو بائیڈن کی جگہ کون لے سکتا ہے؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)امریکی صدر جو بائیڈن نے اس بات کا کوئی اشارہ نہیں دیا…

15 mins ago

ایف بی آر نےمالی سال 2024 کے لیےمتوقع ٹیکس وصولی کانظرثانی شدہ ہدف بھی عبورکرلیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے مالی سال 24-2023 کے…

24 mins ago

گراس روٹ لیول کی کرکٹ میں سرجری کی ضرورت ہے، شاہد آفریدی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ…

30 mins ago

حکومت بلوچستان کا کوئٹہ میں قبضہ مافیا کیخلاف گرینڈ آپریشن کا فیصلہ

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)حکومت بلوچستان نے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ سمیت پورے صوبے میں قبضہ مافیاءکے خلاف گرینڈ…

46 mins ago

چاغی میں چور لیویز فورس کے اہلکار سے موٹر سائیکل چھین کر فرار

چاغی(قدرت روزنامہ)چاغی میں نامعلوم چوروں نے لیویز فورس کے اہلکار سے موٹر سائیکل چوری کرکےفرار…

56 mins ago