ترین گروپ نے حکومتی نشستوں سے اجتماعی استعفوں پر غور شروع کر دیا

لاہور (قدرت روزنامہ) ترین گروپ نے حکومتی نشستوں سے اجتماعی استعفوں پر غور شروع کر دیا ۔تفصیلات کے مطابق جہانگیر ترین ہم خیال گروپ نے تحریک انصاف حکومت کو ٹف ٹائم دینے کا فیصلہ کیا ہے۔جہانگیر ترین گروپ نے حکومتی نشستوں سے اجتماعی طور پر استعفوں پر غور شروع کر دیا۔ذرائع کے مطابق ترین گروپ میں 9 اراکین قومی اسمبلی اور 21 اراکین صوبائی اسمبلی شامل ہیں۔مشاورتی اجلاس میں مستقبل کی حکمت عملی کے بارے میں اتفاق رائے سے فیصلہ کیا جائے گا۔جہانگیر ترین کی لودھراں سے لاہور واپسی پر گروپ کا اہم اجلاس ہو گا۔ترین گروپ میں دو صوبائی وزراء، دو معاونین خصوصی ، دو مشیر اور دو پارلیمانی سیکرٹریز شامل ہیں۔ ترین گروپ نے حکومت کی انتقامی کاروائیوں کیخلاف مری میں 8 سے 10اگست تک تین روزہ اجلاس طلب کیا تھا۔

اجلاس میں حکومت کی انتقامی کارروائیوں کیخلاف حکمت عملی طے کی جائے گی۔ اجلاس میں تمام اراکین قومی و صوبائی اسمبلی کو شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔ اجلاس کی صدارت جہانگیر ترین خود کریں گے۔ اجلاس میں ترین گروپ حکومت سے علیحدگی کے آپشن پر بھی مشاورت کرے گا۔ یاد رہے ترین گروپ کے عون چودھری کی بھی وزیراعلیٰ آفس میں وزیراعلیٰ پنجاب سے ملاقات ہوئی تھی جس میں انہوں نے وزیراعلیٰ پنجاب کو اپنا تحریر استعفیٰ پیش کیا۔
دوسری جانب حکومت نے بھی جہانگیر ترین گروپ کو ٹف ٹائم دینے کا فیصلہ کرلیا ہے، معاون خصوصی اطلاعات فردوس عاشق اعوان کے استعفی کی اندرونی کہانی سامنے آئی ہے۔ جس کے تحت فردوس عاشق اعوان پارٹی کے اندر ٹکراؤ کے حق میں نہیں تھیں۔ اس لیے ترین گروپ کو بھرپور جواب دینے کے لیے فیاض الحسن چوہان کو میدان میں اتارا جائے گا، ترین گروپ کو ٹف ٹائم دیا جائے اسی وجہ سے فردوس عاشق اعوان کا استعفی فوری قبول کیا گیا۔

Recent Posts

آئی ایم ایف قرض فراہمی پر رضامند، رقم قسطوں میں ملے گی، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف…

10 mins ago

پاک فوج نے نمایاں کارکردگی پر 35 سائنسدانوں اور انجینیئرز کو اعزازات سے نواز دیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاک فوج نے اسٹریٹجک پلانز ڈویژنز کے 35 سائنسدانوں اور انجینیئرز کو…

34 mins ago

آئین کی حفاظت میں پیپلزپارٹی اور جے یو آئی کا کردار ہے، ہم خوف اور مجبوری کی سیاست نہیں کرتے، بلاول بھٹو

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا…

43 mins ago

آئی ایم ایف کے ساتھ مذاکرات کے دوران چین کا مسلسل تعاون قابل تحسین ہے، وزیراعظم شہباز شریف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے کہا ہے کہ چین کا یوم تاسیس…

52 mins ago

پاکستان اور چین آزمائش کی ہر گھڑی میں مضبوط دوست ہیں، صدر مملکت آصف زرداری

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان اور چین…

59 mins ago

پاکستان میں سوزوکی بولان کا باب بند، منی وین کا متبادل کیا؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان میں مقبولیت حاصل کرنے والی گاڑیوں میں سے ایک سوزوکی بولان…

1 hour ago