لاہور (قدرت روزنامہ)اداکارہ مشی خان نے بشریٰ بی بی کے آزادی مارچ میں شرکت سے متعلق اداکارہ عفت عمر کے بیان پر سخت ردعمل کا اظہار کیا ہے۔
پاکستان کی موجودہ سیاسی صورتحال پر ناصرف سیاستدان بلکہ اداکاروں کے درمیان بھی سوشل میڈیا پر لفظی گولہ باری جاری ہے۔
اسی تناظر میں مشی خان نے عفت عمر کی ٹوئٹ کا جواب دیتے ہوئے انہیں ماہر نفسیات کے پاس جانے کا مشورہ دیا۔مشی خان نے لکھا کہ اب مجھے یقین ہوگیا ہے کہ آپ کو ماہرِ نفسیات کے پاس جانے کی ضرورت ہے کیونکہ آپ کا ذہنی توازن درست نہیں ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز عفت عمر نے ٹوئٹر پر جاری بیان میں ترجمان پی ٹی آئی کے بیان پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے تحریک انصاف کی قیادت سے سوال کیا تھا کہ ‘بشریٰ بی بی گھریلو خاتون ہیں وہ دھرنے میں شریک نہیں ہوں گی۔اس بیان پر سوال اٹھاتے ہوئے اداکارہ نے لکھا کہ مطلب جو لانگ مارچ میں شریک ہوں گی وہ گھریلو خواتین نہیں؟
کراچی(قدرت روزنامہ)پاکستان سٹاک مارکیٹ تاریخ کی بلندترین سطح پر پہنچ گئی۔ نجی ٹی وی چینل…
انٹربینک میں امریکی ڈالر277 روپے 60 پیسے پر آگیا کراچی (قدرت روزنامہ)کاروباری ہفتے کے آخری…
سرکاری محکمے اکتیس دسمبر دوہزارچوبیس تک ترقیاتی بجٹ کی تیاری کی ٹیمز تشکیل دیں گے…
لاہور اور ملتان میں ہیلتھ ایمرجنسی نافذ، تعمیراتی کام پر ایک ہفتے کے لیے پابندی…
برسبین (قدرت روزنامہ)پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان شیڈول سیریز کے پہلے ٹی20 میچ میں قومی…
تمام اسکول، کالج اور یونیورسٹیاں آن لائن کی جارہی ہیں، مریم اورنگزیب لاہور (قدرت روزنامہ)حکومت…