عمران خان نے پوری قوم کو جگا دیا ہے، شاہ محمود قریشی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سابق وزیر خاجہ شامہ محمود قریشی نےکہا کہ عمران خان نے پوری قوم کو جگا دیا ہے اور اب قوم ان کو کبھی اپنے ایجنڈے میں کامیاب نہیں ہونے دے گی۔
پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین و سابق وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے حقیقی آزادی مارچ اور مجموعی سیاسی صورتحال پر اہم بیان سامنے آیا ہے۔شاہ محمود قریشی نے کہا کہ حکومت نے جس فسطائیت اور بربریت کا مظاہرہ کیا اس کی ماضی میں کوئی مثال نہیں ملتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ جس طرح پولیس اور رینجرز کا استعمال کیا گیا ، بے تحاشا شیلنگ کی گئی، ہمارے کارکنوں کو بلاجواز گرفتار کیا گیا، معصوم اور پر امن شہریوں کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا وہ انتہائی افسوسناک ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ انہوں نے پرامن مارچ کو روکنے کیلئے ہر شہر، ہر سڑک ہر گلی کو بند کیا، پرامن شہریوں کو بہمانہ تشدد کا نشانہ بنایا۔
سابق وزیر نے کہا کہ اس امپورٹڈ حکومت نے پہلے پولیس اور رینجرز کو استعمال کیا اور پھر 245 کے تحت ریڈ زون میں فوج بلا لی، ان کا مکمل پلان تھا کہ معصوم شہریوں کے ساتھ خون کی ہولی کھیلی جائے،اور مورد الزام ہمیں ٹھہرایا جائے۔
ان کا کہنا تھا کہ حکومت نئے انتخابات کی تاریخ کا اعلان کریں ہم مذاکرات کے لئے تیار ہیں لیکن اگر ان کا خیال ہے کہ یہ کوئی فیصلہ ہم پر مسلط کریں گے تو یاد رکھیں، ایسا ہرگز نہیں ہو گا، ہم پھر آئیں گے۔انہوں نے کہا کہ ہم نے بیرون ملک پاکستانیوں کو ووٹ کا حق اس لیے دیا کہ ان کا اور ان کی آنے والی نسلوں کا اپنی ارض وطن سے رابطہ مستحکم رہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ حکومت نے اوورسیز سے حق رائے دہی اس لیے چھینا کیونکہ یہ جانتے ہیں کہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی اکثریت پاکستان تحریک انصاف کو سپورٹ کرتی ہے ہمارے نظریے کی حامی ہے۔شاہ محمود قریشی نے کہا کہ الیکشن میں شفافیت کا مطالبہ سب پارٹیوں کا تھا، ہم نے الیکشن کی شفافیت کو یقینی بنانے کیلئے ای وی ایم کو متعارف کروائی، یہ اپنی مرضی سے الیکشن کروانے، نیب کو ختم کرنے اور اپنے کرپشن کے کیسز کو ختم کروانے کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہیں۔

Recent Posts

سانحہ 9 مئی ناقابل معافی جرم ہے، وزیراعظم شہباز شریف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعظم شہباز شریف نے سانحہ 9 مئی کو ناقابل معافی جرم قرار…

6 mins ago

علی امین گنڈاپور پر کارکنان کا دباؤ تھا کہ راولپنڈی جائیں، بیرسٹر سیف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین اور کارکنان کی جانب سے راولپنڈی احتجاج میں…

18 mins ago

امریکی صدر کے ساتھ ملاقات انتہائی خوشگوار رہی، وزیراعظم شہباز شریف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے امریکی صدر جو بائیڈن کی جانب…

37 mins ago

چین کے انوکھے کھلونوں میں خاص کیا ہے؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)چین میں گزشتہ کچھ عرصے سے ہر شاپنگ مال پر ایک خاص…

48 mins ago

علی امین گنڈاپور نے 5 گھنٹے پنجاب اور وفاقی انتظامیہ کا ڈٹ کا مقابلہ کیا، بیرسٹر محمد سیف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ادھرمشیراطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر محمد سیف نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے…

54 mins ago

معاہدے پر عدم عملدرآمد: جماعت اسلامی نے ملک گیر دھرنوں کی کال دیدی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)حکومت کی جانب سے راولپنڈی معاہدہ پر عمل درآمد نہ کرنے کیخلاف…

1 hour ago