لاہور (قدرت روزنامہ) پی ٹی آئی لانگ مارچ کے دوران ایک خاتون کی بدسلوکی پر صبر و تحمل کا مظاہرہ کرنے والے پولیس اہلکار کا بیان بھی سامنے آ گیا ہے۔ پنجاب پولیس کی جانب سے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ شہری سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی کانسٹیبل شہباز کی ویڈیو کے گرویدہ ہو گئے ہیں۔ پنجاب پولیس کے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ پر کانسٹیبل شہباز کے ویڈیو بیان کے ساتھ جاری کیپشن میں لکھا گیا ہے کہ لانگ مارچ کے دوران ایک مشتعل خاتون نے کانسٹیبل شہباز کے ساتھ غلیظ زبان کا استعمال کیا اور اشتعال دلانے کی کوشش کی لیکن پولیس کانسٹیبل نے بہت زیادہ صبر و تحمل کا مظاہرہ کیا۔
پولیس کانسٹبیل نے اپنے ویڈیو بیان میں بتایا کہ خاتون بہت زیادہ غلط زبان استعمال کر رہی تھی لیکن یہ میری تربیت اور ٹریننگ کا حصہ ہے کہ تمام مائیں بہنیں ہماری اپنی ہیں اور ان کی عزت کرنا ہمارا فرض ہے۔ کانسٹیبل شہباز نے مزید کہا کہ ہمیں اپنی تربیت گاہوں میں سکھایا جاتا ہے کہ اخلاق کا دامن کبھی مت چھوڑنا، اور یہی آئی جی صاحب کا وژن بھی ہے کہ خواتین ہماری مائیں، بہنیں اور بیٹیاں ہیں اور ہم نے ہمیشہ ان کے ساتھ احترام کے ساتھ پیش آنا ہے۔
پولیس اہلکار نے بتایا کہ جونہی یہ ویڈیو وائرل ہوئی تو میرے خاندان سے مجھے کال آئی اور انہوں نے کہا کہ آپ نے بہت اچھے سلوک کا مظاہرہ کیا ہے، میرے ان افسران نے بھی مجھے فون کر کے شاباش دی جنہیں میں نہیں جانتا تھا، آئی صاحب نے بھی مجھے ذاتی طور پر فون کیا اور کہا کہ ہمیں اپنی فورس سے اسی جذبے اور اخلاق کی توقع ہے۔
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)امریکی صدر جو بائیڈن نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی کملا ہیرس…
کراچی (قدرت روزنامہ)کراچی الیکشن کمیشن نے حافظ نعیم الرحمان سمیت جماعت اسلامی پاکستان(جےآئی پی) کے…
ممبئی (قدرت روزنامہ)بھارت کے مشہور پنجابی گلوکار سدھو موسے والا کے والدین نے اپنے چھوٹے…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)سرگودھا میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ممبر قومی اسمبلی (…
راولپنڈی (قدرت روزنامہ ) جنوبی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز اور خوارج کے مابین فائرنگ کے…
ممبئی (قدرت روزنامہ) بالی ووڈ کے مقبول اداکار سنیل شیٹھی شوٹنگ کے دوران حادثے کا…