اپنی مرضی کے لیڈر کا انتخاب کرنا ہر قوم کا حق ہے، شگفتہ اعجاز

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ شگفتہ اعجاز کا کہنا ہے کہ اپنی مرضی کے لیڈر کا شفاف الیکشن کے ذریعے انتخاب کرنا ہر قوم کا حق ہے۔
شگفتہ اعجاز نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر لانگ مارچ کے لیے نکلنے والی خواتین، بچوں، اور بوڑھوں پر ہونے والے تشدد کی مذمت کی ہے۔

اداکارہ کا کہنا ہے کہ’جو کچھ بھی اس ملک میں ہوا ہے، اسلامی جمہوریہ پاکستان میں ہوا ہے، جس طرح سے عورتوں، بچوں اور بوڑھوں کو ہراساں کیا گیا، ان پر تشدد کیا گیا وہ قابلِ تشویش اور قابلِ مذمت ہے۔‘
اُنہوں نے سوالیہ انداز میں کہا کہ’ہم کہاں رہ رہے ہیں، کیا ہم مقبوضہ کشمیر اور فلسطین میں رہ رہے ہیں، جہاں ساری دنیا دیکھ رہی ہے، کیا اس ملک کی حفاظت کے ذمہ دار جو ادارے یہ سب کچھ نہیں دیکھ رہےکہ لوگوں کے ساتھ کس طرح کا سلوک ہورہا ہے۔‘
اُنہوں نے سیکیورٹی اداروں سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ’ خدا کے لیے یہ سب روکیں کیونکہ عوام اپنا حق استعمال کررہی ہے اور اُنہیں یہ حق استعمال کرنے سے نہ روکا جائے۔‘اُنہوں نے مزید کہا کہ’یہ ہر قوم کا حق ہے کہ وہ باقاعدہ انتخابات کے ذریعے اپنی مرضی کا لیڈر چنے، ہم بھی یہی حق مانگ ررہے ہیں تو ہمارے ساتھ یہ سلوک ہورہا ہے۔‘
شگفتہ اعجاز نے اپنی بات مکمل کرتے ہوئے کہا کہ’اس کا مطلب تو پھر یہ ہوا کہ کل کو کوئی بھی مجرم اس ملک میں دندناتا پھرے گا اور عوام کے لیے خطرہ ہوگا لیکن اسے پکڑا نہیں جائےگا، ذرا اس بارے میں سوچیں۔‘

Recent Posts

ژوب میں دہشتگردوں کا جواز بنا کر مقامی آبادیوں میں آپریشن قابل مذمت ہے، پشتونخوا میپ

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے صوبائی پریس ریلیز میں ژوب میں دہشتگردی کے واقعات…

8 mins ago

حب، بوستان، تربت اور چمن میں صنعتیں لگائیں گے، علی حسن زہری

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)وزیر اعلیٰ بلوچستان کے مشیر علی حسن زہری نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی…

11 mins ago

ماضی میں انتخابی نتائج نہ ماننے سے پاکستان دولخت ہوا، عبدالرحیم زیارتوال

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)پشتونخواملی عوامی پارٹی کے مرکزی سیکرٹری جنرل عبدالرحیم زیارتوال نے آئی ٹی یونیورسٹی میں…

30 mins ago

بلوچستان میں 19مئی کے دوران بارش، 21مئی سے گرمی کی لہر کی پیشگوئی

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)محکمہ موسمیات نے بلوچستان میں آج سے 19مئی کے دوران بارش جبکہ 21مئی سے…

44 mins ago

سارے سسٹم خود تباہ کیے، بلوچستان کے لوگ ہی ذمہ دار ہیں، وزیراعلیٰ بلوچستان

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے کہا کہ سارے سسٹم ہم نے خود تباہ کیے،…

48 mins ago

بغیر اجازت حج کرنیوالوں کو کتنا جرمانہ ہوگا ؟ جان کر آپ بھی حیران رہ جائیں

ریاض(قدرت روزنامہ)سعودی عرب نےبغیراجازت حج کرنے پر جرمانےشروع کرنے کا اعلان کیا ہے، بلا اجازت…

1 hour ago