کھجور کتنے مقدار میں کھانا صحت کے لئے مفید ہے؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)کھجور ایک مکمل غذا ہے اور فوری توانائی حاصل کرنے ایک بہترین ذریعہ بھی ہے اس میں وہ تمام صحت بخش اجزاء پائے جاتے جو آپ کی مجموعی صحت کو برقرار رکھنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں، لیکن اس کی کتنی مقدار صحت کے لئے مفید تصور کی جاتی ہے یہ جاننا نہایت ضروری ہے۔
ماہرین کا اس ضمن میں یہ کہنا ہے کہ کجھور میں موجود مٹھاس خون میں چینی کی سطح کو بڑھا سکتی ہے جبکہ خون میں صحت مند چینی کی سطح موڈ اورتوانائی سمیت مجموعی صحت کی ضامن ہے۔ اگرچہ جسم میں اس سطح کو توازن میں رکھنا آسان نہیں ہے کیونکہ کئی غذائیں ایسی ہیں جو اس توازن میں بگاڑ کا سبب بنتی ہیں جیسے میدہ سے بنی روٹی، آلو، پاستا اور دوسری کھانے پینے کی اشیاء۔
ماہرین غذائیت کا یہ بھی کہنا ہے کہ اگرچہ کجھور میں قدرتی مٹھاس موجود ہوتی ہے لیکن یہ خون میں چینی کی سطح کو بڑھا سکتی ہے اس کی وجہ یہ ہے کہ اسے خشک میوہ جات میں تصور کیا جاتا ہے اسے کسی بھی طرح استعمال کریں اس کی مٹھاس جسم میں گلوکوز میں اضافے کا سبب بنے گی کیونکہ جسم پھلوں سے آنے والی چینی یا سافٹ ڈرنک میں موجود شکرکے درمیان فرق کو نہیں جانتا اس کے نزدیک سب ایک ہی طرح کی مٹھاس ہے۔
کھجورایک یا دو کھانے سے جسم کو کوئی نقصان نہیں پہنچتا مسئلہ اس وقت جنم لیتا ہے جب آپ اس کی زائد مقدرا لیتے ہیں، اور ایسا اس وقت ہوتا ہے جب اس سے بنی پروڈکٹ استعمال کی جائے جیسے بسکٹس، بار،اسمودی یا شیک وغیرہ۔ کوشش کریں کہ اسے بغیر کسی پروڈکٹ میں شامل کئے اپنی غذا میں شامل رکھیں۔

Recent Posts

امن وامان کی صورتحال، بلوچستان کے کچھ علاقوں میں موبائل انٹرنیٹ سروس عارضی طور پر معطل، پی ٹی اے

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے بلوچستان کے چند علاقوں میں…

7 mins ago

کوئٹہ، سکول وین سے بچہ اغوا، ورثا کا احتجاجاًزرغون روڈبند، دھرنا

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)سکول وین سے بچے کے اغواء کیخلاف ورثا کا شدید احتجاج اور زرغون روڈ…

13 mins ago

تحفظ کی یقین دہانی، بلوچستان گڈز ٹرک مالکان ایسوسی ایشن کا ہڑتال ختم

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچستان گڈز ٹرک مالکان ایسوسی ایشن نے ہڑتال ختم کر دی۔ایسوسی ایشن نے اعلان…

22 mins ago

ڈونلڈٹرمپ کی نامزدہ کردہ ترجمان وائٹ ہاؤس کون ہیں؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)دوسری بار امریکا کے صدر منتخب ہونے والے ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب…

51 mins ago

وفاقی حکومت کا پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں اگلے 15 روز کے لیے برقرار رکھنے کا اعلان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ…

1 hour ago

ہونڈا نے اپنی پہلی الیکٹرک اسپورٹس بائیک متعارف کرا دی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)آٹو موبائل کمپنی ’ہونڈا‘ نے اپنی پہلی الیکٹرک اسپورٹس بائیک متعارف کروا…

1 hour ago