ملک بھر میں ٹریول ایجنٹس نے عمرے کی بکنگ شروع کردی

لاہور(قدرت روزنامہ)سعودی حکومت کی جانب سے پاکستانیوں سمیت دیگر غیرملکی زائرین کو عمرہ کرنے کی اجازت مل گئی۔

ٹریولز ایجنٹس نے نئی بکنگ کا عمل شروع کردیا۔ جن لوگوں نے دو سال قبل عمرہ کےلئے ٹریولز ایجنٹس کو پیسے دیے تھے انہوں نے بھی ٹریولز ایجنٹوں سے دوبارہ رابطہ کرلیا۔ عمرہ کی اجازت ملنے پر لاہور سمیت پاکستان کے مختلف شہروں میں ٹریولز ایجنٹس کے دفاتر میں عمرے پر جانے کے خواہش مند افراد کا رش لگ گیا۔

کورونا وائرس کی وجہ سے جن لوگوں کے عمرہ ویزے رکے ہوئے تھے انہیں بھی جاری کیے جائیں گے، زائرین کو توکلنا اور اعتمرنا ایپ کے ذریعے اجازت نامے جاری ہوں گے۔

پاکستان سمیت دیگر ممالک سے جانے والے زائرین کو سرکاری ویکسی نیشن سرٹیفیکیٹ فراہم کرنا ہوگا اور سرٹیفیکیٹ کو عمرہ درخواست کیساتھ لف کیا جائے گا۔ درخواست کی منظوری سعودی عرب میں منظور شدہ ویکسین لگوانے سے مشروط ہوگی۔ ان ویکسینز میں موڈرونا، ایسٹرا زینیکا، فائزر اور جانسن اینڈ جانسن شامل ہیں۔

اگرچہ سعودی عرب نے چین کی تیار کردہ ویکسینز کے استعمال کی منظوری نہیں دی، مگر چینی ویکسین کے بعد منظور شدہ ویکسینز میں سے کسی ایک کا بوسٹر شاٹ لگوانے والے بھی عمرہ کرسکیں گے۔

سعودی وزارت حج و عمرہ کے مطابق نیا عمرہ سیزن یکم محرم سے شروع ہوگا۔ روزانہ 60 ہزار افراد کو مسجد الحرام اور مسجد نبوی ﷺ جانے کی اجازت ہوگی اور عمرہ زائرین کی ماہانہ تعداد 20 لاکھ کردی جائے گی۔

پاکستان سمیت پابندی والے 13 ممالک کے ویکسی نیٹڈ عمرہ زائرین کو سعودی عرب پہنچنے پر پہلے قرنطینہ کرنا ہوگا اور ایس او پیز پر مکمل عمل کرنا ہوگا۔

لاہور میں ٹریولز ایجنٹس نے کئی ماہ قبل عمرہ کےلئے جانے والے زائرین کی پہلے سے جمع درخواستوں پر اور نئی درخواستوں پر کام شروع کردیا جس کے باعث ٹریولز ایجنٹس کے دفاتر میں نئی اور پرانی بکنگ والوں کا رش لگ گیا۔  زیادہ بکنگ ربیع الاول کے مہینے کی ہورہی ہے۔

Recent Posts

ریشبھ پنت کے ساتھ تعلقات کی افواہوں پر اروشی روٹیلا میدان میں آگئیں

ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی ووڈ اداکارہ اروشی روٹیلا نے بھارتی کرکٹر ریشبھ پنت کے ساتھ تعلقات…

4 hours ago

آئی ایم ایف سے مذاکرات کے دوران چین کا مسلسل تعاون قابل تحسین ہے، وزیر اعظم شہباز شریف

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیراعظم پاکستان میاں شہباز شریف نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف سے…

4 hours ago

گورنر پنجاب کے بیان پر وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کاردعمل آ گیا

لاہور ( قدرت روزنامہ ) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے گورنر پنجاب کے بیان…

4 hours ago

سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ترمیمی آرڈیننس 2024 کی کابینہ سے منظوری کا امکان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وفاقی کابینہ سے سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ترمیمی آرڈیننس 2024 کی…

4 hours ago

اعظم تارڑ اور بلاول بھٹو کو بھی آئینی ترامیم کے مسودے کا کچھ پتا نہیں ہے، عمر ایوب

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)…

4 hours ago

مخصوص نشستیں: الیکشن ایکٹ میں ترمیم کے بعد سپریم کورٹ کے فیصلے پر عمل نہیں ہوسکتا، اسپیکر

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے الیکشن کمیشن کو خط لکھ دیا…

5 hours ago