لاہور (قدرت روزنامہ) حکومت نے ریٹائرڈ افسران پر بڑی پابندی لگا دی۔تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ 63 سال سے زائد عمر کے افراد کو دوبارہ نوکری نہیں ملے گی۔حکومت کی جانب سے 63 سال سے زائد عمر کے افراد کو نوکری نہیں دی جا سکے گی۔پنجاب پبلک سروس کمیشن میں اب 63 سال سے زائد کے ریٹائرڈ افسران ممبر تعینات نہیں ہوں گے۔
اس حوالے سے محکمہ ایس اینڈ جی اے ڈی نے نوٹیفیکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل حکومت کی جانب سے قومی سطح پر اخراجات میں کمی کی نئی حکمت عملی کے تحت تنخواہوں اور پنشن کا بوجھ کم کرنے کیلئے سول سروس ریفارمز کے تحت سرکاری ملازمت سے ریٹائرمنٹ کی زیادہ سے زیادہ عمر 60 سے کم کر کے 55سال کرنے اور مستقبل میں تمام پبلک سیکٹر کمپنیوں، کارپوریشنوں اور مالیاتی اداروں میں نجی شعبے کی طرز پر بغیر پنشن پرکشش تنخواہ اور الاؤنسز پر نوکریاں دینے کی تجاویز پر بھی غور کیا گیا تھا۔
معاشی اور انتظامی اصلاحات کے ضمن میں یہ سب سے بڑی تجویز تھی جس پر عمل درآمد سے نہ صرف آئندہ 5سال بلکہ مستقبل میں بھی تنخواہوں، مراعات اور پنشن کے بجٹ میں نمایاں کمی کی جاسکے گی۔
دکی(قدرت روزنامہ)دکی شہر میں موبائل انٹرنیٹ سروس بند لاکھوں صارفین پریشان ہے دکی موبائل انٹرنیٹ…
کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی اعلامیہ میں نیشنل پارٹی کے بیان کو کھسیانی بلی…
کوئٹہ(قدرت روزنامہ)وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی سے بدھ کو یہاں سپریم کورٹ بار ایسوسی…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ لندن انڈرگراؤنڈ ٹرین میں…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سربراہ جے یو آئی (ف) مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ہمیشہ…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعظم شہباز شریف نے لندن میں وزیر دفاع خواجہ آصف کو دی…