پاکستان کو برطانیہ کی کورونا سے متاثرہ ممالک کی ریڈ لسٹ میں رکھے جانے کی ممکنہ وجوہات سامنے آنے لگیں

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) برطانیہ کی جانب سے پاکستان کو ریڈ لسٹ میں رکھے جانے کی ممکنہ وجوہات سامنے آنے لگی ہیں۔ قومی اخبار روزنامہ جنگ کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کو ریڈ لسٹ میں رکھنے پر برطانوی اور پاکستانی حکام نے آن لائن دلائل دئے۔ ذرائع کے مطابق پاکستان نے برطانیہ کو ڈیٹا فراہم نہیں کیا لیکن پاکستانی حکام کا کہنا تھا کہ برطانیہ نےکورونا سے متعلق ڈیٹا طلب ہی نہیں کیا، پاکستانی حکومت برطانوی ہائی کمیشن سے ڈیٹا شیئر کرتی رہی ہے اور کورونا سے متعلق ڈیٹا این سی او سی کے ٹویٹر پر بھی دستیاب ہے۔
پاکستانی نژاد برطانوی اراکین پارلیمنٹ نے برطانوی حکومت کو ریڈ لسٹ سے متعلق خطوط لکھے۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ جمعے کو سربراہ این سی او سی اسد عمر اور ڈاکٹر فیصل سلطان کی برطانوی ارکان پارلیمنٹ سے آن لائن میٹنگ ہوئی۔

برطانوی رکن پارلیمنٹ نے کہا کہ فیصل سلطان نے بتایا کہ برٹش ہائی کمشنر سے چار، پانچ ہفتوں سے بات ہی نہیں ہوئی۔ جبکہ دوسری جانب برطانوی محکمہ ٹرانسپورٹ نے مؤقف اپنایا کہ پاکستان کو ریڈ لسٹ میں رکھنےکا فیصلہ جوائنٹ بائیو سکیورٹی سینٹر کی ہدایت پر کیا گیا۔

یاد رہے کہ برطانیہ کے وزیراعظم بورس جانسن نے حال ہی میں پاکستان کو ریڈلسٹ سے نکالنے کا عندیہ دیا تھا ۔ برطانوی وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان کو ریڈ لسٹ سے نکالنے کے لیے ڈیٹا کا جائزہ لے رہے ہیں۔ انہوں نے یہ بات پاکستانی ہائی کمشنر سے ملاقات کے دوران کہی جس میں کورونا صورتحال اور افغانستان کی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر بورس جانسن نے کہا کہ افغان چیلنج سے نمٹنے کے لیے مشترکہ کاوشوں کی ضرورت ہے۔ پاکستانی ہائی کمشنر نے کہا کہ پاک برطانیہ تعلقات نئی سطح تک لے جانے کے لیے مل کر کام کریں گے۔

Recent Posts

دکی موبائل انٹرنیٹ سروس بند، صارفین پریشان

دکی(قدرت روزنامہ)دکی شہر میں موبائل انٹرنیٹ سروس بند لاکھوں صارفین پریشان ہے دکی موبائل انٹرنیٹ…

1 min ago

آج بلوچستان میں جو کچھ ہو رہا ہے نیشنل پارٹی بلواسطہ یا بلاواسطہ ان حالات میں بھی ذمہ دار ہے، بی این پی

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی اعلامیہ میں نیشنل پارٹی کے بیان کو کھسیانی بلی…

7 mins ago

پارلیمنٹ اور آئین کی بالادستی مقدم، عدلیہ کی آزادی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا، سرفراز بگٹی

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی سے بدھ کو یہاں سپریم کورٹ بار ایسوسی…

17 mins ago

دھمکیاں دینے والوں کیخلاف قانونی کارروائی کا آغاز کردیا ہے، وزیر دفاع خواجہ آصف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ لندن انڈرگراؤنڈ ٹرین میں…

30 mins ago

سیاستدانوں نے ہمیشہ اپنے مفادات کے لیے جمہوریت پر سمجھوتہ کیا، مولانا فضل الرحمان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سربراہ جے یو آئی (ف) مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ہمیشہ…

39 mins ago

لندن میں خواجہ آصف کو دھمکیاں، وزیراعظم شہباز شریف کی شدید مذمت

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعظم شہباز شریف نے لندن میں وزیر دفاع خواجہ آصف کو دی…

45 mins ago