اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان کے 2 کوہ پیماوں سرباز علی اور شہروز کاشف نے دنیا کی پانچویں بلند ترین چوٹی ماونٹ مکالو کو سر کر لیا . شہروز کاشف ٹاپ 5 بلند ترین چوٹیاں سر کرنے والے دنیا کے کم عمر ترین کوہ پیما بن گئے .
20سالہ شہروز کاشف ماونٹ مکالو سر کرنے والے کم عمر ترین پاکستانی بھی ہیں .
وہ 8 ہزار میٹر سے بلند 14 میں سے مجموعی طور پر 7 چوٹیوں کو سر کر چکے ہیں . نوجوان کوہ پیما بلند ترین 7 چوٹیاں سر کرنے والے تیسرے پاکستانی ہیں . ان سے پہلے محمد علی سدپارہ اور سرِباز خان یہ کارنامہ انجام دے چکے ہیں .
سرباز علی خان نے 8 ہزار میٹر سے بلند دنیا کی 14 میں سے گیارہویں چوٹی کر لیا ہے . ان کے لیے بلند ترین 14 چوٹیوں میں سے گیشربرم ون، شیش پنمگا اور چو ایو کو سر کرنا باقی رہ گیا ہے . سرباز خان وہ پہلے پاکستانی کوہ پیما ہیں جو8 ہزار میٹر سے بلند11 چوٹیاں سر کر چکے ہیں .
واضح رہے کہ کوہ ہمالیہ کی ماونٹ مکالو 8463 میٹر بلند چوٹی ہے . یہ چوٹی نیپال اورتبت کر سرحدی علاقے میں واقع ہے . اس چوٹی کی ساخت چاروں طرف سے پرامڈ کی طرح ہے .