اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان کے 2 کوہ پیماوں سرباز علی اور شہروز کاشف نے دنیا کی پانچویں بلند ترین چوٹی ماونٹ مکالو کو سر کر لیا۔شہروز کاشف ٹاپ 5 بلند ترین چوٹیاں سر کرنے والے دنیا کے کم عمر ترین کوہ پیما بن گئے۔20سالہ شہروز کاشف ماونٹ مکالو سر کرنے والے کم عمر ترین پاکستانی بھی ہیں۔
وہ 8 ہزار میٹر سے بلند 14 میں سے مجموعی طور پر 7 چوٹیوں کو سر کر چکے ہیں۔نوجوان کوہ پیما بلند ترین 7 چوٹیاں سر کرنے والے تیسرے پاکستانی ہیں۔ ان سے پہلے محمد علی سدپارہ اور سرِباز خان یہ کارنامہ انجام دے چکے ہیں۔
سرباز علی خان نے 8 ہزار میٹر سے بلند دنیا کی 14 میں سے گیارہویں چوٹی کر لیا ہے۔ ان کے لیے بلند ترین 14 چوٹیوں میں سے گیشربرم ون، شیش پنمگا اور چو ایو کو سر کرنا باقی رہ گیا ہے۔ سرباز خان وہ پہلے پاکستانی کوہ پیما ہیں جو8 ہزار میٹر سے بلند11 چوٹیاں سر کر چکے ہیں۔
واضح رہے کہ کوہ ہمالیہ کی ماونٹ مکالو 8463 میٹر بلند چوٹی ہے۔ یہ چوٹی نیپال اورتبت کر سرحدی علاقے میں واقع ہے۔ اس چوٹی کی ساخت چاروں طرف سے پرامڈ کی طرح ہے۔
کراچی (قدرت روزنامہ)امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان کی اتوار 3 نومبر کو سنگم…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ) سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ جنگ…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیرِاعظم شہباز شریف کی اسلام آباد میں چینی سفارت خانے میں آمد ہوئی…
ریاض (قدرت روزنامہ) آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے ریاض میں سعودی ولی عہد محمد…
کراچی (قدرت روزنامہ) شہر قائد کی فضاؤں پردھند چھانے کے سبب حدنگاہ کم ہوکر 1500میٹرز…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سپریم کورٹ کے رجسٹرار کو تبدیل کرتے ہوئے سلیم خان کو تعینات…