اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کا کہنا ہے کہ 35 ہزار روپے ماہانہ سے کم آمدنی والوں کو 2 ہزار روپے ماہانہ دے رہےہیں، اگلے سال نئی حکومت آئی ایم ایف سے مذاکرات کرے گی، حکومت کی اولین ترجیح معیشت کا استحکام ہے۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے مفتاح اسماعیل نے کہا کہ شوکت ترین نے آئی ایم ایف سے جو معاہدہ کیا ہے اسے آگے لے کر چل رہے ہیں، ہم پیٹرولیم مصنوعات پر بالکل بھی ٹیکس نہیں لگا رہے، ہمیں اس وقت آئی ایم ایف کی ضرورت ہے،
آئی ایم ایف سے معاہدہ بہتر کرکے آگے جانا ہے۔انہوں نے کہا کہ پیٹرول پر سبسڈی صرف 60 فیصد غریب استعمال کرتے ہیں، ڈیزل اور پیٹرول پر سبسڈی 40 فیصد امیر لوگ استعمال کرتے ہیں، ایک کروڑ 40 لاکھ گھرانوں کو 2-2 ہزار روپے ماہانہ دیں گے، اگلے سال بھی ٹارگیٹڈ سبسڈی دیں گے۔ مفتاح اسماعیل نے کہا کہ ہمیں امید ہے کہ آئی یم ایف سے بہتر معاہدہ کرکے آئیں گے، یہ لوگ چار سال ایل این جی منگوانا بھول گئے تھے، ہمیں اب منہگی ایل این جی خریدنا پڑ رہی ہے،
خزانہ میں پیسے نہیں، فی الفور لوڈشیڈنگ ختم کرنا ممکن نہیں، چند مہینے میں لوڈشیڈنگ کا ناسور ختم کردیں گے، امیر لوگوں کی سبسڈی ختم کردیں گے، غریب لوگوں کو سبسڈی دیں گے۔وزیر خزانہ نے کہا کہ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام میں شامل لوگوں کو اس ہفتے پیسے مل جائیں گے، پروگرام میں نہیں انہیں ایک فون نمبر دیں گے، وہ لوگ اپنا اپنا نام اور شناختی کارڈ نمبر اس فون نمبر پر بھیجیں، اگر وہ لوگ شرائط پر پورے اترے تو انہیں بھی رقم دی جائے گی۔
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)’ستارے زمین پر‘ رواں برس ریلیز ہونے والی وہ فلم ہے جس…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعظم پاکستان کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنااللہ نے کہا ہے…
پشاور(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینیئر رہنما شیر افضل مروت نے پارٹی…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے 24 نومبر کو…
لندن(قدرت روزنامہ)لندن ہائیکورٹ نے سابق وزیراعظم پاکستان نواز شریف کے بیٹے حسن نواز کو دیوالیہ…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے جیسن گلیسپی کے ہیڈ کوچ…