پٹرول مہنگا کرنا تو مجبوری تھی لیکن آٹا کیوں مہنگا کیا گیا؟ آپ نے تو کپڑے بیچ کر آٹا سستا کرنا تھا۔۔۔

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پٹرول کی قیمتیں بڑھنے پر حامد میر نے بھی ن لیگ اور پیپلزپارٹی پر تنقید کرنا شروع کر دی، وہ ماضی میں تحریک انصاف کی نسبت دونوں جماعتوں سے متعلق نرم مؤقف رکھتے آئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر پٹرول ماضی کی حکومت کے معاہدے کا نتیجہ ہے تو آٹا کیوں مہنگا ہو گیا؟

آپ تو کپڑے بیچ کر آٹا سستا کرنے والے تھے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر حامد میر نے کہا کہ پٹرول مہنگا کرنا تو مجبوری تھی کیونکہ آپ کے بقول پچھلی حکومت نے آئی ایم ایف سے معاہدہ کر لیا تھا لیکن آٹا کیوں مہنگا کیا گیا؟ آپ نے تو کپڑے بیچ کر آٹا سستا کرنا تھا! آپکا مہنگائی مکاؤ مارچ کدھر گیا؟ امید ہے وزیراعظم شہباز شریف عام پاکستانیوں کے لئے کسی ریلیف کا اعلان ضرور کریں گے۔ایک اور ٹوئٹ میں ان کا کہنا تھا کہ پٹرول اور آٹا مہنگا ، ڈالر سستا ہو گیا ، سٹاک مارکیٹ میں بھی استحکام آنے لگا لیکن عام آدمی کو ریلیف کیسے ملے گا؟

اس کے بعد حامد میر نے کہا ہمیں تو بتایا گیا تھا کہ مہنگائی کا بوجھ صرف امیروں پر ڈالا جائے گا غریبوں پر نہیں ڈالا جائے گا! یہ کیا ہو گیا؟بلاول کے پرانے بیان کا حوالہ دیتے ہوئے انہوں نے لکھا کہ تاریخ کا مہنگا ترین ڈیزل۔مارچ کے وسط میں بلاول بھٹو کے انٹرویو کا حوالہ دیکر حامد میر نے سوال اٹھایا کہ آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدے پر نظرثانی کیوں نہ ہو سکی؟

Recent Posts

طلاق سے دلبرداشتہ شخص نے شہریوں پر گاڑی چڑھا دی، درجنوں ہلاک

بیجنگ (قدرت روزنامہ) چین میں اہلیہ سے طلاق پر دلبرداشتہ شخص نے گاڑی شہریوں پر…

1 hour ago

آئی سی سی ایونٹ میں ہائبرڈ ماڈل نہیں چل سکتا,راشد لطیف

کراچی (قدرت روزنامہ) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان راشد لطیف نے کہا ہے کہ…

1 hour ago

کراچی، ویمن پولیس سٹیشن بلا کر بیٹی سمیت برہنہ کرکے تشدد کا نشانہ بنایا گیا، خاتون کا الزام

کراچی (قدرت روزنامہ) شہر قائد میں ویمن پولیس سٹیشن میں مبینہ طور پر دو خواتین…

1 hour ago

مراکز صحت کی ری ویمپنگ کیلیے 31دسمبر کی ڈیڈ لائن مقرر، بوسیدہ عمارتیں چمچماتے کلینکس میں تبدیل ہونگی:مریم نواز

لاہور(قدرت روزنامہ )وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے عوام کو علاج کی بہترین سہولتیں فراہم کرنے…

1 hour ago

سموگ کے معاملےپر اصل حکمرانوں نے ٹرک کی بتی کے پیچھے لگایا ہوا ہے، خواجہ آصف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ سموگ کی…

2 hours ago

سموگ اور دھند کے باعث موٹر وے بند

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) سموگ اور دھند کے باعث موٹر وے ایم 4 کو پنڈی…

2 hours ago