بلوچستان کے 32 اضلاع میں بلدیاتی انتخابات کل ہوں گے، مہم چلانے کا وقت ختم

کوئٹہ (قدرت روزنامہ) بلوچستان میں بلدیاتی انتخابات کے سلسلے میں مہم چلانے کا وقت ختم ہوگیا 32اضلاع میں کل بلدیاتی انتخابات ہونگے، تفصیلات کے مطابق کوئٹہ اور لسبیلہ کے علاوہ بلوچستان کے 32اضلاع میں بلدیاتی انتخابات کل ہونگے امیدواروں انتخابات کیلئے انتخابی سرگرمیوں کا وقت ختم ہوگیا، الیکشن کمیشن حکام کے مطابق تمام پولنگ سٹیشن میں پولنگ کا سامان آج پہنچا دیا جائے گابلدیاتی انتخابات کے لیے بلوچستان بھر میں سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں صوبے کے 32 اضلاع میں 5236 پولنگ اسٹیشن قائم کیے گئے ہیں بلدیاتی انتخابات میں 17774 امیدواران حصہ لے رہے ہیں الیکشن کمیشن نے دو ہزار کے قریب پولنگ سٹیشن کو حساس قرار دیا ہے بلدیاتی الیکشن میں جنرل سیٹوں پر 132 خواتین امیدوار یہ حصہ لے رہی ہیں ضلع موسی خیل پشین ژوب اور دیگر اضلاع میں 102 وارڈ پر بلدیاتی انتخابات نہیں ہوں گے بلوچستان کے 32 اضلاع میں مردوں کے رجسٹرڈووٹوں کی تعداد 2043828 ہے بلوچستان کے 32 اضلاع میں خواتین کے رجسٹر ووٹرز کی تعداد 1570896 ہے . 5624 پولنگ سٹشن میں 13533 پولنگ بوتھ قائم کئے جائیں گے .

. .

متعلقہ خبریں