چارسدہ میں فائرنگ، 2 سگے بھائیوں سمیت 3 افراد جاں بحق

پشاور(قدرت روزنامہ) خیبر پختونخوا کے ضلع چارسدہ میں فائرنگ سے 2 سگے بھائیوں سمیت 3 افراد جاں بحق ہو گئے .

پولیس کے مطابق ضلع چارسدہ کے علاقے ترنگزئی میں جائیداد کے تنازعہ پر فائرنگ کا واقع پیش آیا .

جس میں ملزمان کی فائرنگ سے 3 افراد جاں بحق اور ایک شخص زخمی ہو گیا .

فائرنگ میں زخمی ہونے والے شخص کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں اسے طبی امداد دی گئی .

جاں بحق ہونے والوں میں 2 سگے بھائی شامل ہیں جبکہ واقعے کے بعد ملزمان موقع سے فرار ہو گئے جن کی تلاش کے لیے پولیس نے علاقے کی ناکہ بندی کر دی .

. .

متعلقہ خبریں