چائے کی پتی چوری کا الزام، دکانداروں نے خواتین کیخلاف اپنی عدالت لگالی

بہاولنگر(قدرت روزنامہ)بہاولنگر کے علاقے ہارون آباد کے بازار میں دکانداروں نے خواتین پر مبینہ چوری کا الزام لگا کر ان کی سرعام تذلیل کی اور خود ہی عدالت لگاتے ہوئے انصاف و قانون کی دھجیاں اڑا دیں . رپورٹ کے مطابق ہارون آباد کے بازار میں دو خواتین کی جانب سے مبینہ طور پر چائے کی پتی کا پیکٹ چوری کرنے پر دکانداروں نے اپنی عدالت لگالی .

دکاندار خواتین کو ان ہی کے دوپٹے سے باندھ کر بازار میں ننگے سرگھسیٹتے رہے اور انہیں ہراساں کرتے رہے . واقعے کی اطلاع پر پولیس موقع پر تو پہنچی لیکن لیڈیز پولیس کی عدم موجودگی میں خواتین کو پیدل تھانے لے جایا گیا . پولیسں کے مطابق خواتین پر چائے کی پتی کا پیکٹ چوری کرنیکا الزام ہے، معاملے کی تحقیقات کر رہے ہیں، ذمہ داروں کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائیگی .

. .

متعلقہ خبریں