جس تنخواہ پر عمران خان کام کر رہے ہیں ،اُس تنخواہ پر مسلم لیگ ن کام نہیں کرسکتی، سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کا بیان‎

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)جس تنخواہ پر عمران خان کام کر رہے ہیں ،اُس تنخواہ پر مسلم لیگ ن کام نہیں کرسکتی، سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کا بیان‎ . تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیراعظم و سینئر مرکزی رہنما مسلم لیگ ن شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ ہم چاہتے ہیں کہ ملک میں آئین کی حکمرانی ہو اور نظام آئین کے مطابق چلایا جائے .

انکا کہنا تھا کہ ہم سمجھوتہ آئین شکنی سے کریں تو ہم اقتدار میں آجائے گی او رپھر معاملات خراب ہوں گے . سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ اس وقت عمران خان جس تنخواہ پر کام کر رہے ہیں اس پر پاکستان مسلم لیگ تو کبھی کام نہیں کرے گی . واضح رہے کہ گزشتہ روز سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ سابق اپوزیشن لیڈر اور پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما خورشید شاہ کے ساتھ زیادتی ہورہی ہے . ایک انٹرویو میں شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ ڈھائی سال سے بغیر کسی چارج کے ایک شخص کو جیل میں ڈال رکھا ہے . انہوں نے کہا کہ اس ملک میں انصاف کا نظام نہیں، یہاں انصاف نہیں ملتا، بغیر مقدمہ چلائے وہ سالوں سے قید ہیں، ضمانت خورشید شاہ کا حق ہے . سابق وزیراعظم نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی کوئی ڈیل نہیں ہوئی، ہم بھی ضمانتوں پر ہیں اور بے بنیاد مقدمات کا سامنا کر رہے ہیں . . .

متعلقہ خبریں