جس تنخواہ پر عمران خان کام کر رہے ہیں ،اُس تنخواہ پر مسلم لیگ ن کام نہیں کرسکتی، سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کا بیان‎

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)جس تنخواہ پر عمران خان کام کر رہے ہیں ،اُس تنخواہ پر مسلم لیگ ن کام نہیں کرسکتی، سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کا بیان‎۔ تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیراعظم و سینئر مرکزی رہنما مسلم لیگ ن شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ ہم چاہتے ہیں کہ ملک میں آئین کی حکمرانی ہو اور نظام آئین کے مطابق چلایا جائے ۔ انکا کہنا تھا کہ ہم سمجھوتہ آئین شکنی سے کریں تو ہم اقتدار میں آجائے گی او رپھر معاملات خراب ہوں گے ۔ سابق وزیراعظم کا

کہنا تھا کہ اس وقت عمران خان جس تنخواہ پر کام کر رہے ہیں اس پر پاکستان مسلم لیگ تو کبھی کام نہیں کرے گی ۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ سابق اپوزیشن لیڈر اور پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما خورشید شاہ کے ساتھ زیادتی ہورہی ہے۔ایک انٹرویو میں شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ ڈھائی سال سے بغیر کسی چارج کے ایک شخص کو جیل میں ڈال رکھا ہے۔انہوں نے کہا کہ اس ملک میں انصاف کا نظام نہیں، یہاں انصاف نہیں ملتا، بغیر مقدمہ چلائے وہ سالوں سے قید ہیں، ضمانت خورشید شاہ کا حق ہے۔سابق وزیراعظم نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی کوئی ڈیل نہیں ہوئی، ہم بھی ضمانتوں پر ہیں اور بے بنیاد مقدمات کا سامنا کر رہے ہیں۔

Recent Posts

بہن پر تشدد کرنے پرسالے کے ہاتھوں بہنوئی قتل

حیدرآباد(قدرت روزنامہ)بھارت میں بہن پر تشدد کرنے پر سالے نے اپنے ہی بہنوئی کو تیز…

4 mins ago

مولانا فضل الرحمان پی ٹی آئی کو مس کال کرکے بلالیتے ہیں، گورنر فیصل کریم کنڈی

پشاور (قدرت روزنامہ) گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ مولانا فضل الرحمان…

21 mins ago

8گھنٹے سوئیں،10لاکھ روپے ماہانہ لیں،معروف کمپنی نے بڑی پیشکش کردی

نئی دہلی (قدرت روزنامہ)ایک معروف کمپنی نے 10 لاکھ تنخواہ کے ساتھ صرف سونے کی…

23 mins ago

بانی پی ٹی آئی کی ناجائز قید کو ختم ہونا پڑے گا، علیمہ خان کا بیان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)بانی پی ٹی آئی کی ہمشیرہ علیمہ خان نے کہا ہے کہ وقت…

25 mins ago

پاکستان تحریک انصاف نے میانوالی سے قبل ایک اور شہر میں جلسے کا اعلان کردیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف نے 28 ستمبر کو راولپنڈی میں جلسہ کرنے…

31 mins ago

مخصوص نشستوں پرسپریم کورٹ نے فیصلہ درخواست کے برعکس دیا، اعظم نذیر تارڑ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وفاقی وزیر برائے قانون اعظم نذیر تارڑ کا کہنا ہے کہ…

36 mins ago