سعودی عرب ،جدہ کے رہائشی فلیٹوں کے کرایوں میں اضافہ ،شہری و غیر ملکی پریشان

جدہ (قدرت روزنامہ) سعودی عرب کے شہر جدہ میں رہائشی فلیٹوں کے کرایوں میں اضافہ سے شہری اور غیر ملکی شدید پریشان ہوگئے ہیں . سعودی اخبار کے مطابق جدہ شہر کی نئی پلاننگ کے تحت کچی اورغیر منظم آبادیوں کو ختم کیا جارہا ہے جس کے تحت عمارتوں کوگرانے کا کام جاری ہے جس کے باعث رہائشی فلیٹوں کے کرایوں میں اضافہ ہو گیا ہے .

انہوں نے بتایا کہ دو کمروں کے عام فلیٹ کا کرایہ 25 ہزار ریال سالانہ طلب کیا جارہا ہے جبکہ بجلی کا بل اس کے علاوہ ہے، تین کمروں کے فلیٹ کا سالانہ کرایہ 35 ہزار، چار کمروں کے اپارٹمنٹ کا 40 جبکہ پانچ کمروں کا کرایہ مالکان کی جانب سے 50 ہزار ریال طلب کیا جانے لگاہے . اس سے قبل دو کمروں کا فلیٹ باآسانی 8 سے 10 ہزار ریال جبکہ 3 کمروں کا کرایہ 10 سے 12 ہزار ریال اور چار کمروں کے فلیٹ کا سالانہ کرایہ 16 سے 20 ہزار ریال سالانہ ہوتا تھا .

. .

متعلقہ خبریں