جے پور(قدرت روزنامہ) بھارتی ریاست راجستھان میں سسرال کی طرف سے جہیز کے لیے طعنے ملنے اور پریشان کرنے پر ایک ہی خاندان میں رخصت ہو کر آنے والی تین بہنوں نے اپنے بچوں کے ہمراہ خود کشی کر لی۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق خودکشی کرنے والی بہنوں میں سے حاملہ تھیں، جب کہ مرنے والے بچوں میں سے ایک کی عمر 4 سال اور دوسرا نوزائیدہ تھا۔
رپورٹس میں بتایا گیا کہ والدین کی طرف سے جہیز نہ ملنے پر سسرالی تینوں بہنوں کو تشدد کا نشانہ بناتے تھے جس سے تنگ آکر تینوں لڑکیوں نے انتہائی قدم اٹھانے کا فیصلہ کیا۔ خودکشی کرنے والئ لڑکیوں کی عمریں 20، 23 اور 25 سال تھیں۔
پولیس کے مطابق راجستھان کے ضلع جے پور میں تین بھائیوں کی شادی مذکورہ تینوں لڑکیوں سے ہوئی تھی اور سب ایک ہی گھر میں رہتے تھے، واقعہ پیش آنے کے بعد گھر والوں کو خط ملا جس میں درج تھا کہ ہم اب اس دنیا سے جا رہے ہیں، اس طرح روز روز مرنے سے اچھا ہے ایک ہی بار دم نکل جائے، ہماری موت کی وجہ سسرال والے ہیں۔
لاہور ( قدرت روزنامہ )وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نوازسے اٹلی کی سفیرماریلنا ارمیلن نے ملاقات…
لاہور ( قدرت روزنامہ )وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے صحافیوں کے خلاف جرائم کے…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف کے سیکریٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم کا ممکنہ احتجاج…
کوئٹہ (قدرت روزنامہ)بلوچستان کے شہر کوئٹہ میں بروری پولیس تھانے کے عملے نے پولیس اہلکار…
نئی دہلی(قدرت روزنامہ) بھارت میں شوہر سے پیسے چھپانے والی خاتون کو دھچکا لگ گیا…
راولپنڈی (قدرت روزنامہ)سیکیورٹی فورسز نے جنوبی وزیرستان میں آپریشن کے دوران 4 خوارج کو ہلاک…