سرکاری مشینری کو ذاتی مقاصد کیلئے استعمال کیا جارہا ہے، مولانا واسع

کوئٹہ (قدرت روزنامہ) جمعیت علمائے اسلام بلوچستان کے صوبائی امیر و وفاقی وزیر ہاسنگ اینڈ ورکس مولانا عبدالواسع نے کہا ہے کہ عمران خان کا لانگ مارچ بری طرح ناکام ہوگیاجس کے بعد ان کی ڈیڈ لائن کی کوئی حیثیت باقی نہیں رہی ، بلوچستان میں آج ہونے والے بلدیاتی انتخابات میں عوام جمعیت علما اسلام کے امیدواروں کو کامیاب بنانے میں اپنا کردار ادا کریں ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسلام آباد سے کوئٹہ واپسی کے بعد جمعیت کے عہدیداروں اور کارکنوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ۔ مولانا عبدالواسع نے کہا کہ اوورسیز پاکستانیوں کا ووٹ کا حق برقرار ہے، ان کے لیے مخصوص نشستوں کا بل لایا جارہا ہے جس کے ذریعے اوورسیز پاکستانیوں کو قومی اسمبلی اور سینیٹ میں نمائندگی دی جائے گی۔مولانا عبدالواسع نے کہا ہے خان کا لانگ مارچ بری طرح ناکام ہوگیا، ان کی ڈیڈ لائن کی کوئی حیثیت نہیں ۔ پی ٹی آئی کی جانب سے پختونخوا ہاﺅس اسلام آباد سمیت سرکاری مشینری کو اپنے ذاتی مقاصد کیلئے استعمال کیا جارہا ہے۔ آج واویلا کرنے والوں نے ملک کو آئی ایم کے ساتھ گروی رکھ دیا ہے۔ موٹروے سمیت دارالحکومت کو جلایا گیا لیکن انہیں کچھ نہیں کہا جارہا ہے ۔ عمران خان ایک بار پھر کہہ رہا ہے کہ وہ لاکھوں لوگوں کے ساتھ اسلام آباد جائیں گے تو سوال یہ اٹھتا ہے کہ وہ کس کے خلاف احتجاج کررہا ہے؟ تقاریر میں الزامات کس پر لگارہے ہیں؟ مولانا عبدالواسع نے کہا کہ جو نقصان گذشتہ روز ہوا یہ ایک سیاسی جماعت کا نہیں بلکہ پاکستان، جمہوریت، سیاسی نظام اور سیاست کا نقصان ہے۔ بدقسمتی سے ہمارے معاشرے اور سیاست میں تلخی آچکی ہے اگر یہ تلخی برقرار رہی تو کل ایسے واقعات مزید بھی رونما ہوسکتے ہیں۔ پی ٹی آئی نے پختونخوا حکومت کی ریاستی مشینری استعمال کی۔ عدالت میں یہ یقین دہانی کرائی گئی تھی کہ وہ ڈی چوک نہیں جائیں گے لیکن اسکی خلاف ورزی ہوئی۔ جمہوریت میں پرامن احتجاج ہر سیاسی جماعت کا حق ہے جس سے کسی کو بھی محروم نہیں رکھا جاسکتا لیکن ایسا احتجاج جس میں عوام، سرکاری اہلکار اور سرکاری املاک کو نقصان پہنچایا جائے، ایسے احتجاج سے اجتناب کرنا چاہئیے۔انہوں نے بلوچستان کے عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ آج صوبے میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات میں جمعیت کے امیدواروں کو کامیاب بنائیں۔

Recent Posts

پی ٹی آئی جلسہ، انتظامیہ کا وقت ختم ہونے پر پولیس کو جلسہ گاہ خالی کرانے کا حکم

لاہور(قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے وقت گزرنے کے باوجود جلسہ جاری ہے…

37 mins ago

حماد اظہر جلسہ گاہ میں موجود، پولیس گرفتار کرنے کیلیے متحرک ہوگئی

لاہور(قدرت روزنامہ) حماد اظہر کی جلسہ گاہ میں موجودگی پر پولیس ان کی گرفتاری کے…

48 mins ago

ڈپٹی وزیر اعظم کی بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں میں اصلاحات کا عمل تیز کرنے کی ہدایت

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) ڈپٹی وزیر اعظم نے بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں میں اصلاحات کا…

1 hour ago

پاکستان تحریک انصاف میں بڑا عہدہ 14 دن سے خالی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف میں جنرل سیکریٹری کا عہدہ تاحال 14 دن سے…

2 hours ago

کراچی میں ملزمان ٹریفک پولیس اہلکار سمیت 2 افراد کو قتل کرکے اسلحہ چھین کر فرار

کراچی(قدرت روزنامہ) ڈسٹرکٹ کیماڑی کے علاقے شیر شاہ پراچہ چوک کے قریب دن دیہاڑے موٹر…

2 hours ago

تھانے پر حملے کا مقدمہ؛ پی ٹی آئی کے سابق رکن قومی اسمبلی اشتہاری قرار

کراچی(قدرت روزنامہ) پی ٹی آئی کے سابق رکن قومی اسمبلی کو تھانے پر حملے کے…

2 hours ago