کوئٹہ(قدرت روزنامہ) پارلیمانی سیکرٹری اطلاعات بشریٰ رند نے کہا ہے کہ بلوچستان کے 32اضلاع میں بلدیاتی انتخابات کا عمل جاری ہے، تمام پولنگ اسٹیشنز پر پر امن طریقے سے ووٹنگ ہو رہی ہے . بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے اپنے جاری کردہ بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ حکومت نے شفاف انتخابات کے انعقاد کو یقینی بنانے کے لیے ہرممکن اقدامات کیے ہیں .
الیکشن کے لیے سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیے گئے ہیں . عوام سے اپیل ہے کہ وہ اپنا قیمتی ووٹ ضرور کاسٹ کریں . لوگ اپنے حقیقی نمائندوں کو منتخب کرنے کے لیے انتخابات میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں .
. .