بلوچستان عوامی پارٹی اقتدار کو عوام کی امانت سمجھتی ہے، قدوس بزنجو

کوئٹہ (قدرت روزنامہ) بلوچستان عوامی پارٹی اقتدار کو عوام کی امانت سمجھتی ہے اور اس امانت میں کسی کو بھی خیانت کی اجازت نہیں دی جا سکتی پارٹی کے ورکرز ہی اے پی کی ریڑھ کی ہڈی ان کے بنا پارٹی کا وجود ناممکن ہے . ان خیالات کا اظہار وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے سی ایم سیکرٹریٹ میں پولٹیکل سیکرٹری ٹو وزیراعلیٰ بلوچستان ملک خدا بخش لانگو کے اچانک آفس دورے کے موقع پر کیں .

انہوں نے اس موقع پر کہا کہ بلوچستان عوامی پارٹی کو نہ صرف صوبے بلکہ پاکستان کی عوامی جماعت کے طور پر روشناس کرایا جائے گا پارٹی کے اندر کوئی اختلافات نہیں ہیں نقطہ نظر کا فرق ضرور ہے اور یہ فرق ہی اصل میں جمہوریت کا حسن اور بقا ہے . انہوں نے مزید کہا کہ بلوچستان عوامی پارٹی کے ورکروں اور عہدیداروں کے جائز مسائل جلد حل کئے جائیں گے اور ان کی مشاورت سے آگے کا لائحہ عمل ترتیب دیا جائے گا . اس موقع پر بلوچستان عوامی پارٹی کے مرکزی آرگنائزنگ سیکرٹری و پولیٹیکل سیکرٹری ٹو وزیراعلیٰ بلوچستان میرے خدا بخش لانگو نے وزیراعلیٰ کے دورے کا شکریہ ادا کیا اور امید ظاہر کی کہ وہ پارٹی کے لئے مزید اچھے اقدامات کریں گے بلوچستان عوامی پارٹی کے مخلص کارکن وزیر اعلیٰ کے تمام مثبت اقدامات کی تائید کرتے ہیں اور ہمیشہ ان کے راست جدوجہد کے ساتھ ہیں اس موقع پر پارٹی کے سینئر رہنما شاہ زمان خان غلزئی ساجد جسکانی محب اللہ ترین اور شائستہ خان کاسی بھی موجود تھے .

. .

متعلقہ خبریں