روہیت شیٹی نے ساؤتھ و بالی ووڈ کی بحث پر کیا کہ کہہ دیا؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بالی ووڈ کے معروف ہدایتکار، پروڈیوسر روہیت شیٹھی نے کہا ہے کہ بالی ووڈ کبھی ختم نہیں ہوگا، یہ آئیڈیا کہ بالی ووڈ ختم، ناممکن ہے۔روہیت شیٹھی نے نارتھ ساؤتھ سینما کے حوالے سے بھارت میں ان دنوں جاری بحث پر اپنے خیالات کے اظہار کرنے کے لیے کی ہیں۔
روہیت نے ان خیالات کا اظہار ممبئی میں اداکار رنویر سنگھ کے ساتھ ایک پروموشنل ایونٹ کے موقع پر گفتگو کے دوران کیا۔انہوں نے جنوبی بھارت کی فلموں کے بالی ووڈ پر پڑنے والے اثرات پر بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا۔یاد رہے کہ بھارت کے ان دونوں فلمی مراکز میں معیاری فلموں اور بزنس پر ان دنوں کافی گرما گرم بحث چل رہی ہے۔
اس حوالے سے روہیت شیٹی نے کہا کہ ساؤتھ کی فلموں کی بھارت بھر میں مقبولیت کو بالی ووڈ کے زوال کے طور پر نہیں دیکھنا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ نارتھ اور ساؤتھ دونوں جگہوں کے سینما مزید بہتری لاسکتے ہیں، اس کی وجہ یہ ہے کہ ان دونوں میں کوئی مقابلہ نہیں ہورہا۔
اس سے قبل اداکار اکشے کمار اور فلم ساز کرن جوہر بھی نارتھ ساؤتھ فلم ڈبیٹ میں اپنی آرا کا اظہار کرنے والوں میں شامل ہوئے۔واضح رہے کہ اس برس بہت سی غیر ہندی فلموں کو فلم بینوں نے پسند کیا اور انھوں نے اچھا بزنس بھی کیا، جن میں کے جی ایف چیپٹر ٹو، آرآرآر اور پشپا دی رائز شامل ہیں۔

Recent Posts

ہم بلوچستان کی معدنیات کے مالک ہیں، کسی کو بیچنے نہیں دیں گے، عبدالرحیم زیارتوال

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)پشتونخواملی عوامی پارٹی کے مرکزی سیکرٹری جنرل عبدالرحیم زیارتوال نے کہاہے کہ پاکستان کوبچاناہے…

2 mins ago

پاکستان ایران ٹریڈ گیٹ مال بردار گاڑیوں کیلئے کھولنے کے احکامات

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)پاکستان ایران ٹریڈ گیٹ کو مال بردار گاڑیوں کے لیے 24 گھنٹے کھولنے کے…

31 mins ago

گوادر میں تاریخ کی بدترین ٹرالرنگ کا خاتمہ کیا جائے، بی این پی گوادر

گوادر(قدرت روزنامہ)گوادر کے غریب ماہیگیروں پر تشدد کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں ،حکومت…

35 mins ago

بلوچستان پہلی ترجیح ہونا چاہیے، سیاست دان عوام سے جھوٹ بولنا بند کریں، ظہور بلیدی

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما صوبائی وزیر پی اینڈ ڈی میر ظہور احمد بلیدی…

60 mins ago

کوئٹہ پریس کلب کی تالہ بندی ختم نہ کی تو بلوچستان حکومت کو نتائج کا سامنا کرنا ہوگا، پی ایف یو جے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)کوئٹہ پریس کلب کی تالہ بندی ختم کریںورنہ نتائج کا سامنا کرنا…

1 hour ago

کوئٹہ میں گیس اور بجلی کی روزانہ بندش قابل مذمت ہے، پشتونخوا میپ

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے رہنماﺅں نے کہا ہے کہ گیس ،بجلی کی روزانہ…

1 hour ago