خواب دیکھنے والے اپنی حکومت کی فکر کریں، پرویز الہٰی

لاہور (قدرت روزنامہ)اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہری پرویز الہٰی کا کہنا ہے کہ عوام کی ایک ہی دہائی ہے اگر حکومت سنبھال نہیں سکتے تھے تو آئے کیوں؟پرویز الہٰی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ خواب دیکھنے پر کوئی پابندی نہیں ہے، عمران خان کو گرفتار کرنے کا خواب دیکھنے والے اپنی حکومت کی فکر کریں۔
انہوں نے کہا کہ حکومت آج گری یا کل گری، حقیقی آزادی اور لانگ مارچ کی بھر پور تیاریاں جاری ہیں، حکمران ، عمران خان سے خوفزدہ ہیں۔اسپیکر پنجاب اسمبلی کا کہنا تھا کہ جعلی حکمران ہر غیر قانونی کام کر رہے ہیں جس سے لانگ مارچ کو روکا جا سکے۔
پرویز الہٰی نے کہا کہ رہنماؤں اور کارکنوں پر جھوٹے مقدمات درج کروانے سے تیاریوں میں کوئی فرق نہیں پڑے گا، عوام کی ایک ہی دہائی ہے اگر حکومت سنبھال نہیں سکتے تھے تو آئے کیوں۔
انہوں نے مزید کہا کہ عوام کے ساتھ ساتھ آئی ایم ایف کو بھی عارضی حکومت پر اعتبار نہیں، عمران خان نے روس کے ساتھ 30 فیصد سستے تیل کا معاہدہ کیا تھا، آج مہنگائی کی وجہ سے ملکی معیشت تباہی کے دہانے پر کھڑی ہے۔

Recent Posts

میرے اور ساتھیوں کے اوپر اغوا کا مقدمہ انتقامی کارروائی ہے، گورگین مینگل

وڈھ(قدرت روزنامہ)بی این پی مینگل کے سربراہ اختر مینگل کے بیٹے گورگین مینگل کیخلاف مقدمہ…

11 mins ago

ساحل سمندر کا تحفظ اور سرحدی روزگار کے معاملے پر مشترکہ جدوجہد کرنا ہوگی، پھلین بلوچ

اسلام آباد، کوئٹہ(قدرت روزنامہ)حق دوتحریک کے سربراہ ایم پی اے گوادر مولانا ہدایت الرحمن بلوچ…

17 mins ago

تربت میں طبی سہولیات کا فقدان، ڈی ایچ او تعریفی بیانات دینا بند کریں، مینا مجید بلوچ

تربت(قدرت روزنامہ)پیپلز پارٹی کی رہنمااوربلوچستان کی پارلیمانی سیکرٹری بین الصوبائی رابطہ مینامجید بلوچ نے آرایچ…

23 mins ago

کوئٹہ پریس کلب کی تالا بندی آزادی اظہار رائے کو سلب کرنا ہے، خضدار پریس کلب

خضدار(قدرت روزنامہ)کوئٹہ پریس کلب کو یرغمال بنانا، آئین کی خلاف ورزی اور آزادی صحافت پر…

36 mins ago

کوئٹہ پریس کلب پر پولیس کا دھاوا اور تالہ بندی کیخلاف اسمبلی اجلاس کا بائیکاٹ ہوگا، بی یو جے

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچستان یونین آف جرنلسٹ اور کوئٹہ پریس کلب کے ایگزیکٹو ممبران سمیت تمام سینئر…

49 mins ago

وڈھ کو بھتہ گیروں کے حوالے نہیں کریں گے، جھوٹے مقدمات کی کوئی وقعت نہیں، بی این پی

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی بیا ن میں کہا گیا ہے کہ وڈھ کو…

57 mins ago