وزیراعظم عمران خان سرکاری دورے پر لاہور پہنچ گئے

(قدرت روزنامہ) وزیراعظم عمران خان سرکاری دورے پر لاہورپہنچ گئے، عمران خان مختلف اجلاسوں کی صدارت سمیت وزیر اعلیٰ اور گورنر پنجاب سے الگ الگ ملاقات کریں گے . تفصیلات کے مطابق  وزیراعظم عمران خان سرکاری دورے پر لاہورپہنچ گئے ہیں .

عمران خان گورنر ہاؤس بھی آئیں گے، گورنر پبجاب وزیراعظم کو پنجاب آب پاک اتھارٹی پر بریفنگ بھی دینگے، عمران خان  چیف سیکرٹری، آئی جی پنجاب اور صوبائی وزرا سے بھی  ملیں گے  جبکہ گورنر ہاؤس میں مختلف وفود سے ملاقات بھی متوقع ہے . اس کے علاوہ وزیراعظم سگیاں کے علاقے میں میواکی جنگل میں افتتاحی تقریب میں بھی شریک ہوں گے . وزیراعظم عمران خان دیگر اہم اجلاسوں کی بھی صدارت کریں گے . وزیراعظم پنجاب کابینہ کے ارکان سے بھی ملاقات کریں گے . وزیراعظم میواکی جنگل کے حوالے سے بھی تقریب میں شریک ہوں گے . وزیراعظم کی زیرصدارت اسپشل اکنامک زونز سے متعلق اجلاس بھی ہوگا . . .

متعلقہ خبریں