افغان سفیر کی بیٹی کا مبینہ اغواء، تحقیقات کیلئے آنیوالے افغان وفد کو کیا دکھا یا گیا؟ اندرونی کہانی سامنے آگئی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) افغان سفیر کی بیٹی کے مبینہ اغوا کی تحقیقات کے لیے افغان وفد نے اسلام آباد کا دورہ کیا جس دوران انہوں نے کیمرا فوٹیجز دیکھیں، سیکیورٹی حکام اور وزرائے خارجہ کے افسران سے ملاقاتیں کیں جس میں انہیں واقعے کی مکمل بریفنگ دی گئی۔ایکسپریس نیوز کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق افغان وفد کو سیف سٹی آفس اسلام آباد لے جایا گیا جہاں انھیں مختلف اوقات اور مختلف مقامات کی کئی ویڈیو فوٹیجز دکھائی گئیں، ان ویڈیوز میں شکایت کنندہ افغان سفیر کی بیٹی کو واضح طور پر پہچانا جاسکتا تھا کہ وہ آزادانہ طور پر مختلف جگہوں پر گھوم رہی ہے، افغان وفد کو شکایت کنندہ افغان سفیر کی بیٹی کے دورہ کردہ تمام مقامات کا دورہ کرایا گیا، افغان وفد کو تکنیکی ڈیٹا (موبائل فرانزک/جیو فینسنگ کے نتائج) بھی پیش کیے گئے۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق افغان وفد کو بتایا گیا کہ سیکیورٹی اداروں نے شکایت کی تفصیلی اور مکمل تفتیش کی ہے، وفد کو بتایا گیا کہ تفتیش اور گواہوں کے بیانات کے بعد حکام اس نتیجے پر پہنچے ہیں کہ زمینی حقائق شکایت کنندہ کی رپورٹ کی تصدیق نہیں کرتے۔پاکستانی حکام نے کیس کے بعض پہلوؤں پر اضافی معلومات کی فراہمی، شواہد اور شکایت کنندہ تک رسائی کی سابقہ درخواست کا اعادہ کیا۔ وفد کو اسلام آباد میں افغانستان کے سفارت خانے اور اس کے قونصل خانوں کی سکیورٹی بڑھانے کے لیے کیے گئے اقدامات سے بھی آگاہ کیا گیا۔

افغان وفد کو بتایا گیا کہ پاکستان افغانستان کے ساتھ اپنے تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے، افغان امن عمل کے اس نازک موڑ پر، پرامن، مستحکم اور خوشحال افغانستان کے مشترکہ مقصد کے لیے مشترکہ طور پر کام کرنا انتہائی ضروری ہے، پاکستان کو امید ہے کہ اسلام آباد میں افغانستان کا سفارت خانہ جلد ہی اپنے معمول کے کام شروع کر دے گا۔

Recent Posts

وزیراعظم کی قوم سے باران رحمت کے لیے نماز استسقاء کی درخواست

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وزیراعظم شہباز شریف نے باران رحمت کے لیے قوم سے نماز استسقاء…

16 mins ago

ہرنائی میں شہید ہونیوالے پاک فوج کے 2جوانوں کے بارے میں اضافی معلومات سامنے آ گئیں

راولپنڈی ( قدرت روزنامہ ) بلوچستان کے علاقے ہرنائی میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں…

20 mins ago

آسٹریلیا کے خلاف پہلا ٹی20، بابراعظم نے2 اہم ریکارڈ اپنے نام کرلیے

کنبرا (قدرت روزنامہ) آسٹریلیا کے خلاف پہلے ٹی 20 میچ میں بابراعظم نے 2 اہم…

44 mins ago

سموگ کی صورتحال ، وزیر تعلیم نے سکولوں کی بندش کے حوالے سے بڑا اعلان کردیا

لاہور (قدرت روزنامہ) سموگ کی شدت میں اضافےکے پیش نظر صوبے بھر میں 17 نومبر…

48 mins ago

کپتان محمد رضوان نے آسٹریلیا سے پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں شکست کی وجہ بتا دی

پرتھ(قدرت روزنامہ)آسٹریلیا نے پہلے میچ میں پاکستان کو 29رنز سے شکست دے د ی، میچ…

51 mins ago

ہرنائی میں جھڑپ، 3 دہشتگرد ہلاک، میجرسمیت 2 جوان شہید

راولپنڈی (قدرت روزنامہ) بلوچستان کے علاقے ہرنائی میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 3 دہشتگرد…

54 mins ago