اسلام آباد واقعہ، متاثرہ لڑکا لڑکی نے شادی کر لی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)اسلام آباد واقعہ، متاثرہ لڑکا لڑکی نے شادی کر لی، واقعے سے قبل متاثرہ جوڑے کی منگنی ہو چکی تھی، ایک انٹرویو کیلئے اسلام آباد آئے تھے۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد پولیس کے ایس پی انویسٹی گیشن عطاءالرحمان نے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام سے گفتگو کرتے ہوئے اسلام آباد واقعے کے حوالے سے بتایا کہ عثمان مرزا کی جانب سے ہراساں کیے گئے لڑکا لڑکی کی آپس میں شادی ہوچکی ہے اور پولیس ان سے رابطے میں ہے۔
جب واقعہ رونما ہوا اس وقت وہ لڑکا لڑکی ایک دوسرے کے منگیتر تھے تاہم ہراسگی واقعے کے بعد انہوں نے شادی کرلی۔ جس فلیٹ میں یہ واقعہ ہوا وہ ملزم عثمان مرزا نے کرائے پر لیا ہوا تھا جس کی ایک چابی اس نے اپنے ایک دوست کو دی ہوئی تھی۔

انہوں نے مزید بتایا کہ عثمان مرزا کے اس دوست نے وہ چابی متاثرہ جوڑے کو رات ٹہرنے کے لیے دی تھی کیوں کہ وہ لڑکا لڑکی اسلام آباد انٹرویو دینے کے آئے ہوئے تھے۔

متاثرہ لڑکا اور لڑکی سے بھی ہم رابطے میں ہیں اور انہیں یقین دلایا ہے ک پولیس اور سوسائٹی آپ لوگوں کے ساتھ ہے جس پر وہ پولیس کے ساتھ تعاون پر آمادہ ہوگئے ہیں اور انہوں نے کہا کہ جہاں جہاں ہماری ضرورت ہوگی ہم وہاں تعاون کریں گے۔ دوسری جانب انسپکٹر جنرل اسلام آباد پولیس قاضی جمیل الرحمان کا کہنا ہے کہ ہم چاہتے ہیں کہ اسلام آبادتشدد کیس کو ٹیسٹ کیس بنائیں ، جس کے لیے ویڈیوکی فرانزک تحقیقات ہوں گی۔
آئی جی اسلام آباد نے مزید کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے بھی اس کیس کا نوٹس لیا ہے جب کہ متاثرہ لڑکا ‏اور لڑکی بھی ملزمان کے خلاف کیس دائر کرنے کے لیے تیار ہیں، اب ہماری پوری کوشش ہوگی کہ ملزمان کو سزا ‏ملے جس کے لیے اسلام آبادپولیس کیس کو منطقی انجام تک پہنچائے گی، جس کے نتیجے میں تشدد کیس کے ملزمان کو سزائے موت بھی ہوسکتی ہے ، ہمارا کام ہے کہ مضبوط کیس ‏عدالت لے کر جائیں تاکہ ملزمان کوسزا ہو۔

Recent Posts

‘ہر ہفتے اپنی نظر اتارتی ہوں’، اننیا پانڈے نے ٹوٹکا بھی بتا دیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بالی وڈ اداکارہ اننیا پانڈے بھی نظر لگنے پر یقین رکھتی ہیں…

4 mins ago

ہاردک پانڈیا سے طلاق کے بعد نتاشا کی شوبز دُنیا میں واپسی

ممبئی(قدرت روزنامہ) بھارتی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر ہاردک پانڈیا سے طلاق کے بعد بالی…

5 mins ago

“شوبز میں آنے سے قبل ایئر ہوسٹس تھی، دوران ملازمت ڈراموں کی آفر ہوئی”اداکارہ ازیکا ڈینیئل کا انکشاف

کراچی (قدرت روزنامہ)پاکستانی شوبز انڈسٹری کی مقبول اداکارہ و ماڈل ازیکا ڈینیئل نے انکشاف کیا…

11 mins ago

کرکٹر ہاردک پانڈیا سے طلاق کے بعد نتاشا کی شوبز دنیا میں واپسی، تصویر شیئر کردی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بھارتی آل راؤنڈر ہاردک پانڈیا سے طلاق کے بعد سربیئن ماڈل و…

13 mins ago

پاکستان میں رہ کر جنت میں جانے کے امکانات امریکا کے مقابلے میں زیادہ ہیں، ذاکر نائیک

کراچی(قدرت روزنامہ)معروف مذہبی سکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک کا کہنا ہے کہ پاکستان امریکا سےکہیں بہتر…

16 mins ago

پولیس کی احمد بھچر کو گرفتار کرکے موٹر سائیکل پر لے جانیکی کوشش،کارکنوں نے فرار کرا دیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)لاہور میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی جانب سے احتجاج…

22 mins ago