(قدرت روزنامہ)بالی ووڈ کے عظیم نغمہ نگار جاوید اختر الفاظ کے جادوگر ہیں۔ان کے تحریر کردہ گانے ہر نسل میں مقبولیت کا درجہ حاصل کرتے رہے ہیں۔
کیا آپ جاوید اختر کے ازدواجی زندگی کے اس پہلو سے واقف ہیں کہ انہوں نے پہلی شادی اپنی عمر سے 10 سال کم ہنی نامی خاتون سے کی تھی، لیکن جاوید اختر کی پہلی شادی طلاق پر ختم ہوئی تھی۔
جاوید اختر کی پہلی اہلیہ سے ان کے دو بچے زویا اور فرحان اختر ہیں جبکہ انہوں نے دوسری شادی شبانہ اعظمی سے کی تھی۔
بتایا جاتا ہے کہ 70کی دہائی میں جاوید اختر موسیقی کی تعلیم لینے معروف شاعر کیفی اعظمی کے یہاں جاتے تھے۔ اسی دوران اُن کی ملاقات شبانہ اعظمی سے ہوئی۔ دونوں کی نزدیکیاں بھی بڑھنے لگیں۔ اس کی اطلاع جب اُن کی پہلی بیوی ہنی کو ہوئی تو دھیرے دھیرے جاوید اختر اور اُن کے رشتے میں دراڑ آنے لگی۔
فرحان اختر نے شیبانی سے دوسری شادی کرلی
اور پھر جاوید اختر نے آخرکار طلاق لینے کا فیصلہ کیا ، انہوں نے یہ بات بچوں کو نہیں بتائی لیکن دونوں نے طویل عرصے تک طلاق بھی نہیں لی تھی، جس کی وجہ سے انہیں دوسری شادی کرنے میں پریشانی ہورہی تھی۔
آخرکار 1984میں دونوں نے طلاق کا فیصلہ کرلیا، اگرچہ شبانہ اعظمی کے والد کیفی اعظمی اس شادی کے لئے تیار نہیں تھے، کیفی اعظمی کو لگتا تھا کہ ان کی بیٹی کی وجہ سے جاوید اور ہنی کا رشتہ ٹوٹ گیا ہے۔
وہ یہ بھی نہیں چاہتے تھے کہ اُن کی بیٹی شادی شدہ شخص سے شادی کرے، تاہم بعد ازاں انہوں نے اس کی اجازت دے د ی تھی۔
کوئٹہ (قدرت روزنامہ)بلوچستان کے متعدد اضلاع میں موبائل فون اور انٹرنیٹ سروسز معطل ہوگئی۔ موبائل…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) عمران خان کی اہلیہ…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعظم شہباز شریف نے ملک میں اسموگ کے بحران کے پیش نظر…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پنجاب اربن یونٹ نے فضائی آلودگی میں بنیادی کردار ادا کرنے والوں…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ڈسکہ میں بہو کو بے دردی سے قتل کرنے والی ساس اور…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سائنسدانوں کو بحر الکاہل میں دنیا کا سب سے بڑا مرجان مل…