خون صاف کرے، جلدی امراض میں فائدہ پہنچائے، اروی کے ان فوائد سے واقف ہیں؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ہڈیوں کا گودا پیدا کرے، خون صاف کرے، جلدی امراض میں فائدہ پہنچائے، کیا آپ اروی کے ان فوائد سے واقف ہیں؟
اروی جڑ والی سبزی ہے۔ اس کا چھلکا بھورے رنگ کا ہوتا ہے اور اس کا مغز سفید رنگ کا ہوتا ہے۔ یہ خوش گوار ذائقے والی سبزی ہے جسے بچے بھی خاصے شوق سے کھاتے ہیں۔
اروی میں بہت سے غذائی اجزاء پائے جاتے ہیں، اور یہ معدنیات اور مختلف وٹامنز حاصل کرنے کا بہترین ذریعہ ہے۔اس میں فائبر، وٹامن سی، میگنیشیم، پوٹاشیم، اور وٹامن ای شامل ہوتے ہیں، اس کے علاوہ ایک کپ پکی ہوئی سبزی میں تقریباً ایک سو ستاسی کیلوریز ہوتی ہیں۔
اروی کے فوائد:
ہڈیوں کا لیس پیدا کرتی ہے:
یہ ہڈیوں کا گودا بھی پیدا کرنے میں معاون ثابت ہوتی ہے، اس کا لیس گھٹنوں اور جوڑوں وغیرہ میں جو لیس کم ہو جاتا ہے وہ دوبارہ پیدا کرتا ہے۔
آنتوں کے افعال کو بہتر بنائے:
آنتوں کی خشکی کو دور کرکے ان کے افعال کو بہتر بناتی ہے ۔ یہ لیس دار سبزی ہے، اس کا لیس آنتوں کی خشکی کو دور کرتا ہے۔
سینے کی خشکی :
اس کا استعمال سینے کی خشکی کے لیے بھی مفید پایا گیا ہے۔
بلڈ پریشرکنٹرول کرے:
اروی بلڈپریشر کو کم کرتی ہے۔ دورانِ خون کو رواں کرتی ہے۔ جس سے بلڈ پریشراعتدال میں رہتا ہے۔
جلدی امراض میں مفید:
یہ جلدی امراض میں بالخصوص فائدہ دیتی ہے اور جلد کی خشکی اور جسم کی شکنیں دور کرنے میں مدد دیتی ہے۔ اس کا لیس جلد کی خشکی دور کرتا ہے۔ جھریوں اور جھائیوں کا خاتمہ کرتا ہے۔
دل کی صحت:
اس سبزی میں نہایت اعلٰی درجے کا فائبر پایا جاتا ہے جوکولیسٹرول کی سطح کم اور متوازن رکھنے لیے بہت مفید سمجھا جاتا ہے۔
یہ کولیسٹرول سے پاک سبزی ہے،اس لئے دل کے لئے بھی مفید ہے، اس کے ساتھ ساتھ اس میں وٹامن اے کی بھی خاصی مقدار پائی جاتی ہے جس دل کے لئے فائدہ مند ہے۔
دودھ پلانے والی خواتین کے لیے مفید:
یہ سبزی دودھ پلانے والی خواتین کے لیے بہت مفید ثابت یوتی ہے۔ اس کے استعمال سے خواتین کے دودھ میں اضافہ ہوتا ہے اس کے ساتھ ساتھ کمزوری بھی دور کرتی ہے۔
اروی میں نشاستہ اور وٹامن سی کے اجزاء وافر ہوتے ہیں۔ جوکہ دودھ میں اضافے کا سبب بنتے ہیں۔
اینٹی آکسیڈنٹس کا ذریعہ:
یہ اینٹی آکسیڈنٹس کا بھی بہترین ذریعہ ہے ، اس میں پولی فینولز جیسے مرکبات موجود ہوتے ہیں جو کہ کینسر کی روک تھام کرتے ہیں۔ اس کے علاوہ بیٹا کیروٹین اور وٹامن اے بھی موجود ہے جو دوسرے امراض میں بھی مفید ہے۔
گلٹیوں کے لیے مفید
بعض اوقات جلد کے نیچے گلٹیاں اور گانٹھیں نمودار ہو جاتی ہیں، جن سے چھٹکارا پانے کے لیے اروی اہم کردار ادا کر سکتی ہے۔
ان گلٹیوں کو ختم کرنے کے لیے اروی کے پتوں اور اس کی ڈنڈیوں سے رس نکال لیں۔ اس رس میں تھوڑا سا نمک ملا کر گلٹیوں والی جگہ پر اچھے طریقے سے لیپ کریں۔چند دن تک اس نسخے پر عمل کرنے سے گلٹیاں ختم ہونا شروع ہو جائیں گی۔

Recent Posts

پارلیمنٹ ربڑ اسٹیمپ بن چکی ہے اس میں رہنے کا فائدہ نہیں ، شبلی فراز

عمران خان سے ہماری ملاقات روکنے کے لیے اڈیالہ جیل بند رکھا گیا، رہنما پی…

4 mins ago

ریلوے کے ایم ایل ون منصوبے میں اہم پیشرفت

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) پاکستان ریلوے کی اپ گریڈیشن کے سٹیٹ آف دی آرٹ ایم ایل…

6 mins ago

چودھری شجاعت نے ملکی معاملات میں امریکی مداخلت کا امکان مسترد کر دیا

لاہور ( قدرت روزنامہ) مسلم لیگ ق کے صدر چودھری شجاعت حسین نے کہا ہے…

10 mins ago

آئی ٹی برآمدات 25 ارب ڈالر تک پہنچانے کے حصول کیلیے پُرعزم ہیں، وزیراعظم

وزیراعظم سے وی آن گروپ کے چیئرمین جناب آوگی کے فیبیلا کی قیادت میں 5…

18 mins ago

26 ویں آئینی ترمیم کیخلاف اخترمینگل و دیگر کا سپریم کورٹ سے رجوع

درخواست میں وفاق اور دیگر کو فریق بنایا گیا ہے اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بلوچستان نیشنل…

38 mins ago

سوزوکی نے اپنی گاڑیوں سے متعلق بڑا اعلان کر دیا

کراچی (قدرت روزنامہ) پاکستان سوزوکی موٹرز کمپنی (پی ایس ایم سی) نے اپنے صارفین کے…

47 mins ago